پیمرا نے بھارتی ماڈلز پر مبنی اشتہاروں پر پابندی لگادی
👁️ 181 بار دیکھا گیا
پیمرا نے بھارتی ماڈلز پر مبنی اشتہاروں پر پابندی لگادی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں بھارتی فلموں اور ڈراموں کی نمائش پر پابندی کے بعد اب حکومت نے بھارت میں تیار کیے گئے اور بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات کو پاکستانی ٹی وی چینلز پر دکھانے پر پابندی عاید کردی۔
پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز میں اس وقت کچھ ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ایسے اشتہارات چل رہے ہیں جنہیں یا تو بھارت میں تیار کیا گیا یا پھر ان میں دکھائے جانے افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔
پاکستان کے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے ایسے اشتہارات میں زیادہ تر اشتہارات بیوٹی کریم، صابن، سرف، واشنگ پاؤڈر، میک اپ اور موبائلز برانڈز کے ہیں۔
تاہم اب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ایسے اشتہارات کو تاحکم ثانی چلانے پر پابندی عائد کردی۔
پیمرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کمپنیوں کی جانب سے بنائے گئے اشتہارات یا پھر بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات پر فوری پابند عاید کردی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاں حکومت پاکستان ’یوم آزادی‘ کو (اظہار یکجہتی کشمیر) کے طور منا رہی ہے، وہیں بعض ٹی وی چینلز پر بھارت میں بنائے گئے اشتہارات یا پھر بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات چل رہے ہیں جو کشمیری عوام کے لیے سخت تکلیف کا باعث ہیں۔
پیمرا نے پاکستان میں بھارتی کاسٹ پر مبنی اشتہارات کو چلائے جانے کو ریاستی پالیسی کے خلاف قرار دیا اور حکم دیاکہ فوری طور پر ایسے اشتہارات کو بند کردیا جائے۔
پیمرا نے اپنے نوٹیفکیشن میں 11 ملٹی نیشنل برانڈز کے نام دیتے ہوئے ٹی وی چینلز انتظامیہ پر واضح کیا کہ ان کمپنیوں کے اشتہارات میں بھارتی کاسٹ دکھائی جا رہی ہے اور ان تمام کمپنیوں کے اشتہارات پر فوری پابندی عاید کردی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے بھارت کے فلموں اور ڈراموں پر پابندی عاید کرنے سمیت بھارت سے ہر طرح کے ثقافتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C