پینٹاگون نے مذموم کارروائیوں کیلئے دنیا کی سب سے بڑی خفیہ فوج تشکیل دی ہے، نیوز ویک
👁️ 57 بار دیکھا گیا
پینٹاگون نے مذموم کارروائیوں کیلئے دنیا کی سب سے بڑی خفیہ فوج تشکیل دی ہے، نیوز ویک
نیویارک (ڈیلی اردو) پینٹا گون نے گزشتہ 10 سالوں میں دنیا کی سب سے بڑی خفیہ فوج تشکیل دی ہے جس نے بہت مذموم کارروائیاں کیں جن کی خود امریکہ نے بھی متعدد مرتبہ مذمت کی۔
ملٹری کی خفیہ انڈر کور فوج کے اندر کے عنوان سے امریکی میگزین نیوز ویک کی خصوصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2 سال کی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ اس خفیہ فوج سے اب تقریباً 60 ہزار افراد تعلق رکھتے ہیں، متعدد شناخت چھپاتے ہوئے کسی کی نظر میں آئے بغیر کام کررہے ہیں، وسیع پروگرام کے تمام حصہ کو سگنیچر ریڈکشن کہتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خفیہ فوج میں دیگر کے علاوہ کارروائی کرنے والی خصوصی فوج اور فوجی انٹیلی جنس ماہرین شامل ہیں جنہوں نے کچھ خطوں میں فون ریکارڈ کرنے کی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا پر ساز باز کرنے جیسی عوام کے علم میں موجود کارروائیاں کی ہیں۔
اس میں کہا گیا ہے جو چیز ابھرتی ہے وہ امریکی فوج کے کم معروف شعبے کی ایک کھڑکی ہے اور یہ ایک مکمل بے ضابطہ سرگرمی بھی ہے، اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کا مجموعی حجم نامعلوم ہے اور اس کےفوجی پالیسیوں اور ثقافت پر اثر و رسوخ کا معائنہ نہیں کیا گیا۔
اس میں کہا گیا ہے کہ کانگریس نے کبھی اس موضوع پر سماعت منعقد نہیں کی اور پھر بھی اس بہت بڑی خفیہ طاقت کو تیار کرنے والی فوج امریکی قوانین، جنیوا کنونشنز، فوجی طرز عمل کے ضابطہ اور بنیادی احتساب کو چیلنج کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26279 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5102 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C