09/October/2019

پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

👁️ 67 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ نالائق، نااہل حکومت عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی، ہم چاہتے ہیں ملک میں معاشی انصاف ہو۔

بلاول نے اس موقع پر اعلان کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے، ہم فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے عہدیدار آزادی مارچ میں تعاون اور ان کا استقبال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کارساز کی مناسبت سے 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ منعقد کیا جائے گا، اگلے مہینے میں پنجاب میں انٹری دیں گے۔

بلاول نے کہا کہ فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ میں سندھ حکومت تعاون کرے گی، ملک میں سیاسی آزادی نہیں، جمہوری حقوق پامال ہورہے ہیں، جمہوری حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے، عام آدمی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب گیا ہے، گیس،بجلی سمیت ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے۔

بلاول نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے رہے کہ دھرنے کیلئے کنٹینر اور کھانا بھی دیں گے، مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد آرہے ہیں، عمران خان بریانی بنوانا شروع کردیں، مولانا فضل الرحمٰن نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جینا ہوگا مرنا ہوگا، دھرنا ہوگا، دھرنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں دھرنا سیاست سے گریز کرنا چاہیے، حکومت آپشنز بند کرتی جارہی ہے، آج مولانا نے یہ قدم اٹھایا کل پیپلزپارٹی بھی یہ قدم اٹھا سکتی ہے، دھرنا دینا جمہوری حق ہوتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جب کوئی اور آپشن نہیں ہوگا تبھی مولانا نے احتجاج کا اعلان کیا ہے کل ہم بھی کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی شروع سے کہہ رہی ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کی اخلاقی حمایت کرتی ہے تاہم واضح طور پر ابھی تک یہ نہیں کہا گیا کہ آیا پیپلز پارٹی خود اس مارچ کا حصہ ہوگی یا نہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C