چارسدہ میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر احتجاج، پولیس اسٹیشن نذر آتش
👁️ 112 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر احتجاج، پولیس اسٹیشن نذر آتش
پشاور (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے تنگی میں مبینہ طور پر قرآن کی بے حرمتی کے واقعے کے بعد پرتشدد مظاہرے ہوئے ہیں۔
مشتعل مظاہرین نے مقامی پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول کر تھانے کو شدید نقصان پہنچایا اور عینی شاہدین کے مطابق تھانے کو نذر آتش کر دیا۔
یہ وہ بدقسمت انسان ہے جو قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتار ہے مگر عوام نے عدالت کی بجائے خود اس کا فیصلہ اسی وقت تمام کرنے کے لئے تھانے پر ہلہ بعل دیا۔ گیٹ اکھاڑدیا گاڑیاں نظر آتش۔۔۔۔ اللہ کے بندوں ریاست کے انصاف پر نہ سہی اللہ کے انصاف پر بھروسہ رکھوں۔ ذرا تحمل سے کام لو pic.twitter.com/YNo7qKBLZv
— Shams Momand (@shamsmomand1) November 28, 2021
انسپکٹر جہانگیر خان پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او بحرمند شاہ کے مطابق علاقے میں یہ بات گردش کر رہی تھی کہ کسی شخص نے قرآن کی توہین کی ہے۔ جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو جب گرفتاری کی اطلاع ملی تو وہ تھانے پہنچنا شروع ہو گئے اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ شخص کو ان کے حوالے کیا جائے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق علاقے میں اتوار کی صبح ہی سے قرآن کی مبینہ توہین کی باتیں سننے میں آ رہی تھیں اور پھر شام کے وقت علاقے میں باتیں پھیلیں کہ جس شخص نے قرآن کی توہین کی ہے اس کو تھانے لے جایا گیا ہے۔
عینی شاہد کے مطابق لوگوں کی بہت بڑی تعداد تھانے کے باہر اکھٹی ہو گئی اور مطالبہ کیا کہ مذکورہ ملزم ان کے حوالے کیا جائے۔
’اس مطالبے کے ساتھ پہلے نعرہ بازی ہوتی رہی اور پھر اچانک ہجوم مشتعل ہو گیا اور تھانے کی عمارت کو نذر آتش کیا اور بعد میں ان ہی لوگوں نے قریب میں موجود چوکی کو بھی نقصان پہنچایا۔‘
ایک اور عینی شاید کے مطابق تھانے میں موجود پولیس اہلکار کافی دیر تک مقابلہ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر سڑک بند ہونے کی وجہ سے مدد نہیں پہنچ رہی تھی جبکہ مشتعل افراد کی تعداد بڑھتی ہی جارہی تھی۔
بتایا گیا کہ اس پر پولیس اہلکاروں نے تھانے کو چھوڑا کیونکہ مشتعل لوگ پولیس اہلکاروں پر بھی حملے کر رہے تھے۔
واقعہ کیسے ہوا؟
چارسدہ کے مقامی صحافی علی اکبر مہمند کے مطابق قرآن کی مبینہ توہین کے واقعہ کے حوالے سے مختلف باتیں سننے میں آرہی ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق واقعہ سنیچر کی شام کو ہوا اور دوسری اطلاع کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔
علی اکبر مہمند کے مطابق اس واقعے کے بعد لوگوں میں اشتعال پیدا ہوا۔ لوگ اس حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے معلومات اکھٹی کرتے رہے، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جس شخص پر الزام عائد تھا، اسے گرفتار کر لیا۔
علی اکبر مہمند کے مطابق مشتعل لوگ مذکورہ شخص کو ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ جس پر پولیس نے تھانے سے ہوائی فائرنگ کرنے کے علاوہ آنسو گیس کے گولے بھی پھینکے۔
مگر عوام کی بڑی تعداد کے سامنے پولیس کی ایک نہ چلی اور بالا آخر پولیس کو ملزم کے ہمراہ تھانہ چھوڑنا پڑا تاہم پولیس نے ملزم کی حفاظت کو یقینی بنایا ہوا ہے۔
علی اکبر مہمند کے مطابق تھانے میں موجود تمام ساز و سامان جل گیا ہے۔ گاڑیاں راکھ کر ڈھیر بن چکی ہیں۔ سارا ریکارڈ جلا ہوا ہے جبکہ مظاہرین سوات پشاور روڈ پر جمع ہیں، جس کی وجہ سے روڈ بلاک ہے جبکہ پولیس کی نفری مظاہرین سے دور کھڑی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C