08/May/2019

چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی محبت خان شہید، 2 اہلکار زخمی

👁️ 88 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی محبت خان شہید، 2 اہلکار زخمی

چارسدہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی محبت خان شہید، 2 اہلکار زخمی

چارسدہ (نیوز ڈسیک) چارسدہ کے علاقے تنگی میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی محبت خان شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں تنگی کے علاقے گنڈھیری میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی محبت خان شہید جبکہ 2 اہلکار توصیف اورمصور زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈی پی او عرفان اللہ چارسدہ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرا رہونے میں کامیاب ہو گئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C