24/November/2026

چارسدہ : فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ان کے والد ہلاک، ملزمان کی تلاش شروع

👁️ 91 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
چارسدہ : فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ان کے والد ہلاک، ملزمان کی تلاش شروع

چارسدہ : فائرنگ سے پولیس اہلکار اور ان کے والد ہلاک، ملزمان کی تلاش شروع


چارسدہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں نامعلوم مسلح دہشتگروں کی فائرنگ سے ضلع مہمند پولیس میں تعینات اہلکار نوشاد اور ان کے والد سردار حسین ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ تنگی کی حدود میں واقع علاقے قارون شاخ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے پولیس اہلکار نوشاد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے والد سردار حسین گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق زخمی سردار حسین کو تشویش ناک حالت میں طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تنگی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جہاں شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے اور کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی فضا پائی جاتی ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C