چرچ میں چاقو حملہ: سڈنی میں پانچ ‘نابالغ’ لڑکے گرفتار
👁️ 61 بار دیکھا گیا
چرچ میں چاقو حملہ: سڈنی میں پانچ ‘نابالغ’ لڑکے گرفتار
سڈنی (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) آسٹریلیا کی وفاقی پولیس نے آج بروز جمعرات ایک بیان میں کہا کہ رواں ماہ سڈنی کے ایک چرچ میں دو افراد پر چاقو حملے کی تحقیقات کے دوران تازہ پیش رفت میں پانچ ٹین ایجرلڑکوں کو گرفتار کر کہ ان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے پانچ “نابالغ” افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ سڈنی کی انسداد دہشت گردی کی ٹیم مبینہ حملہ آور کے ساتھیوں سے تفتیش کر رہی ہے۔
اس بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ بدھ کی رات 400 سے زائد پولیس اہلکاروں نے تیرہ سرچ وارنٹس کے ساتھ سڈنی بھر میں چھاپے مارے اور ان کارروائیوں میں سات نوجوان افراد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک سترہ اور ایک چودہ سالہ لڑکے کے خلاف انتہا پسند مواد رکھنے سے متعلق قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ دو سولہ سالہ لڑکوں اور ایک سترہ سالہ لڑکے کے خلاف دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور تیاری کرنے کی دفعات کے تحت کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ان تینوں میں سے سترہ سالہ لڑکے پر چاقو رکھنے سے متعلق دفعات کے تحت بھی قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔
سڈنی کے ‘دی گڈ شیپرڈ چرچ’ میں چاقو حملے کا یہ واقعہ پچھلے ہفتے پیش آیا تھا، جس میں ایک 53 سالہ بشپ اور ایک 39 سالہ شخص زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد پولیس نے ایک سولہ سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا تھا اور اس کے خلاف اب دہشت گردی کی دفعات کے تحت قانونی چارہ جوئی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C