چھتیس گڑھ: بھارتی فوج اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں، 33 ہلاکتیں
👁️ 47 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ: بھارتی فوج اور ماؤ نواز باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں، 33 ہلاکتیں
نئی دہلی (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) حکومت کی جانب سے طویل عرصے سے جاری اس آپریشن کے نتیجے میں آج ایک شدید جھڑپ کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے31 ماؤ نواز باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق اس لڑائی میں سکیورٹی فورسز کے دو کمانڈر بھی مارے گئے ہیں اور دیگر دو زخمی ہیں۔
بھارت میں ماؤ نواز باغیوں کی کئی دہائیوں پر محیط شورش کے نتیجے میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان باغیوں کا یہ دعویٰ ہے کہ وہ بھارت کے وسائل سے مالا مال وسطی علاقوں میں پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔
سینیئر پولیس افسر سندرراج پی نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ”اب تک 31 باغیوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ دو سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے ہلاک ہونے والے باغیوں کی لاشوں کے ساتھ بھاری اسلحہ بھی ملا ہے۔
یہ تازہ ترین جھڑپیں ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے جنگلاتی علاقوں میں ہوئیں، جسے شورش کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ یہ ”نکسل فری انڈیا‘‘ کی جانب ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال بغاوت کی اس تحریک کو جڑ سے ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع چھتیس گڑھ میں گزشتہ سال سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں تقریباً 287 باغی مارے گئے تھے۔
نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے اتوار کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال اب تک 80 سے زیادہ ماؤ نواز باغی مارے جا چکے ہیں۔
ماؤ نواز مقامی باشندوں کے لیے زمین، ملازمتوں اور متعلقہ علاقے کے بے پناہ قدرتی وسائل میں سے حصہ مانگتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے مشرق اور جنوب میں بہت سی ایسی کمیونٹیز میں اپنی دھاک بٹھائی، جو عام دنیا سے کٹے ہوئے تھے۔ سن 2000 میں ان کی تحریک کافی حد تک طاقتور اور مقبول ہونے لگی۔
اس کے بعد نئی دہلی نے “ریڈ کوریڈور” کے نام سے مشہور اس علاقے میں ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا۔ مسلسل جاری اس تنازعے میں حکومتی سکیورٹی فورسز پر کئی خطرناک حملے کیے گئے۔ گزشتہ ماہ سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے کم از کم نو بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 196 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8849 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3300 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2123 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C