چینی خطرہ: آسٹریلیا کا اپنی فوجی قوت میں اضافے کا منصوبہ
👁️ 23 بار دیکھا گیا
چینی خطرہ: آسٹریلیا کا اپنی فوجی قوت میں اضافے کا منصوبہ
کینبرا (ڈیلی اردو) چین اور امریکہ کے درمیان ممکنہ تصادم کی تیاری کے لیے آسٹریلوی فوج کو تیزی سے تبدیل کیا جائے گا۔ پیر کو شائع ہونے والے ایک بڑے دفاعی جائزے کے ایک غیر خفیہ ورژن میں تجویز دی گئی ہے کہ آسٹریلیا انڈو پیسیفک کے علاقے میں عالمی قوانین پر مبنی آرڈر کے لیے چین کے بڑھتے ہوئے خطرے کے مقابلے کی خاطر مزید طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خریدے۔
دفاعی جائزے میں آسٹریلیا کی فوج میں دہائیوں میں ہونے والی سب سے بڑی تبدیلی کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں چین کو آسٹریلیا کے لیے براہ راست خطرہ قرار نہیں دیا گیا ہے، لیکن یہ انتباہ کیا گیا ہے کہ بیجنگ کی تیز رفتار فوجی تیاری اور جنوبی بحیرہ چین میں اس کے علاقائی عزائم آسٹریلیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بڑے تنازعے کا امکان… ہمارے قومی مفاد کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔
جائزے میں ان خدشات کی بھی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں کہ آسٹریلوی ڈیفنس فورس جدید جنگ کے میزائل دور کے لیے مسلح نہیں ہے اور یہ کہ آسٹریلیا کو جغرافیائی طور پر الگ تھلگ ہونے کی اپنی خصوصیت کی وجہ سے جو تحفظ حاصل تھا اب وہ اس سے مستفید نہیں رہا ہے۔
یہ رپورٹ آسٹریلیا کے سابق وزیر دفاع اسٹیفن اسمتھ اور سابق دفاعی سربراہ سر اینگس ہیوسٹن نے تیار کی ہے۔ اس میں شمالی آسٹریلیا میں فوجی اڈوں کو بہتر بنانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں میں مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس میں حکومت پر یہ زور بھی دیا گیا ہے کہ وہ اس پرانے مفروضے کو ختم کرے کہ آسٹریلیا کو کسی براہ راست تصادم کی تیاری کے لیے ایک دہائی کا انتباہ درکار ہو گا۔
آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البنیز نے پیر کو کینبرا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی فوج کو جدید چیلنجز کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسری جنگ عظیم کے بعد سے اپنے خطے اور درحقیقت دنیا بھر میں سب سے مشکل اسٹریٹجک حالات کا سامنا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں، اور ہم ایک زیادہ محفوظ آسٹریلیا اور ایک زیادہ مستحکم اور خوشحال خطہ بنانے کے لیے اپنے تعلقات میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
آسٹریلیا کی مسلح افواج کے جائزے میں یہ انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا اور دوسرے ملکوں کی دفاعی صلاحیتوں کو آب و ہوا کی تبدیلی سے بہت زیادہ خطرہ لاحق ہو گیا ہے کیوں کہ ان کا آفات سے نمٹنے اور انسانی ہمدردی کی امداد کے لیے فوج پر انحصار بڑ ھ گیا ہے۔
کینبرا میں حکومت نے کہا ہے کہ وہ دفاعی رپورٹ کی سفارشات پر 12.6 ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
بیجنگ کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ آسٹریلیا کے ساتھ اس کے تعلقات حالیہ برسوں میں مختلف سفارتی اور تجارتی تنازعات کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں۔ لیکن تقریباً ایک سال قبل کینبرا میں بائیں بازو کی حکومت کے انتخاب کے بعد سے دوطرفہ کشیدگی میں کمی دیکھی گئی ہے، خاص طور پر گزشتہ نومبر میں انڈونیشیا میں بین الاقوامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم البنیز کی چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کے بعد۔
البنیز اس سے قبل زور دے چکے ہیں کہ اگرچہ آسٹریلیا کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار چین کے ساتھ بہتر تعلقات اہم ہیں، لیکن دونوں ملکوں کے درمیان لامحالہ مختلف معاملات پر اختلاف ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C