چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیے
👁️ 24 بار دیکھا گیا
چین نے تائیوان کے اطراف میں جنگی جہاز تعینات کر دیے
بیجنگ (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز) تائیوان کی صدر کی امریکی کانگریس کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد چین نے تائیوان کے اطراف سمندروں میں اپنے جنگی جہاز بھیجے ہیں۔ بیجنگ نے اس ملاقات سے پہلے ہی اپنے ‘سخت رد عمل’ کے لیے متنبہ کیا تھا۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے چھ اپریل جمعرات کے روز کہا کہ تائیوان کے آس پاس پانیوں میں چین کے ایک اینٹی سب میرین ہیلی کاپٹر اور تین مزید جنگی جہازوں کی تعیناتی کا پتہ چلا ہے۔
واضح رہے کہ تائیوان کی صدر سائی انگ وین نے بدھ کے روز لاس اینجلس میں امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون میکارتھی سے ملاقات کی تھی۔
چین نے فریقین کے درمیان ملاقات کے حوالے سے کئی بارخبردار کیا تھا کہ اور کہا تھا کہ یہ میٹنگ نہیں ہونی چاہیے۔ ملاقات سے چند گھنٹے قبل ہی بیجنگ نے تائیوان کے قریب پانیوں میں ایک طیارہ بردار جنگی جہاز تعینات کر دیا تھا۔
تائیوان کی وزارت دفاع نے جمعرات کی صبح کہا کہ جزیرہ تائیوان کو چین سے الگ کرنے والے پانیوں میں تین اضافی جنگی جہازوں کا پتہ چلا ہے۔ بیان کے مطابق صبح چھ بجے کے آس پاس تائیوان کے ارد گرد پی ایل کے ایک ایئرکرافٹ اور تین جنگی طیاروں کا بھی پتہ چلا ہے۔
تائیوان ہائی الرٹ پر
تائیوان کی وزارت دفاع کا مزید کہنا تھا، ”مسلح افواج نے صورت حال پر نظر رکھی ہوئی ہے اور فضائیہ، بحریہ کے جہازوں اور زمین سے استعمال کیے جانے والے میزائل سسٹم کو ان سرگرمیوں کا جواب دینے کا کام بھی سونپا گیا ہے۔”
تائیوان کے وزیر دفاع چیو کوؤ چینگ نے صرف دو چینی طیارہ بردار جنگی جہازوں میں سے ایک ‘شان ڈونگ’ کی تعیناتی کے وقت کو ”حساس” قرار دیا۔
صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا، ”جب ایک طیارہ بردار جنگی جہاز باہر آتا ہے تو عام طور پر طیاروں کی پرواز اور لینڈنگ بھی ہوتی ہے، تاہم ہمیں ابھی تک کوئی ٹیک آف یا لینڈنگ نہیں دکھائی دی ہے۔ ہم اس پر نظر رکھیں گے۔”
اس سے قبل چینی بحریہ کے حکام نے کہا تھا کہ وہ جزیرہ تائیوان کو سرزمین چین سے الگ کرنے والے پانیوں میں گشت بڑھا رہے ہیں، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی تھیں۔
گزشتہ برس اگست میں جب میکارتھی کی پیشرو نینسی پیلوسی نے جزیرے کا دورہ کیا تھا تو اس کے رد عمل میں چین نے تائیوان کے ارد گرد اپنی سب سے بڑی فضائی اور بحری مشقیں شروع کی تھیں۔
اس وقت چین نے تائیوان کے آس پاس کے پانیوں اور آسمانوں میں جنگی جہاز، میزائل اور جنگی طیارے تعینات کر دیے تھے۔ اس مناسبت سے میکارتھی کے ساتھ میٹنگ پر اس کا ردعمل کافی نچلی سطح کا ہے، لیکن پھر بھی تائیوان ہائی الرٹ پر ہے۔
جب تائیوان کے وزیر دفاع سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا شان ڈونگ کی تعیناتی چینی فوجی مشقوں کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے، تو انہوں نے کہا: ”ہم اس سے انکار نہیں کر رہے ہیں۔”
تائیوان کی صدر اور امریکی رہنما کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟
ایوان نمائندگان کے ریپبلکن اسپیکر کیون میکارتھی نے بدھ کے روز لاس اینجلس کے قریب سمی ویلی میں واقع رونالڈ ریگن لائبریری میں صدر سائی انگ وین کا خیر مقدم کیا۔ تائیوان کی صدر لاطینی امریکہ کے دورے پر تھیں جس کے بعد یہ محض راستے میں تھوڑی دیر کے لیے رک کر ملاقات کا ایک موقع تھا۔
ملاقات کے دوران میکارتھی نے تائیوان کی صدر کو ”امریکہ کا عظیم دوست” بتایا۔ ان کا کہنا تھا، ”میں پر امید ہوں کہ ہم امریکہ اور تائیوان کے لوگوں کے لیے اقتصادی آزادی، جمہوریت، امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کے راستے تلاش کرتے رہیں گے۔”
اسپیکر نے امریکہ اور تائیوان کے درمیان ”دوستی” کو ”آزاد دنیا کے لیے گہری اہمیت کا معاملہ” قرار دیا۔ صدر سائی نے میکارتھی کی مہمان نوازی کو کیلیفورنیا کی دھوپ کی طرح پر جوش بتایا۔
سائی نے کہا، ”ان کی موجودگی اور غیر متزلزل حمایت تائیوان کے لوگوں کو یقین دلاتی ہے کہ ہم الگ تھلگ نہیں اور تنہا بھی نہیں ہیں۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C