چین کے ساتھ جنگ ناگزیر نہیں ہے، امریکی وزیرِ دفاع
👁️ 48 بار دیکھا گیا
چین کے ساتھ جنگ ناگزیر نہیں ہے، امریکی وزیرِ دفاع
سنگاپور سٹی (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ ایشیا-بحرالکاہل خطے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود چین کے ساتھ جنگ نہ تو قریب ہے اور نہ ہی ناگزیر ہے۔
لائیڈ آسٹن نے یہ بات سنگاپور میں ہفتے کو شنگریلا دفاعی فورم کی سائیڈ لائنز میں چینی ہم منصب ڈونگ جون سے ایک گھنٹے سے زیادہ دیر کی ملاقات کے بات کہی۔
دونوں ملکوں کے اعلیٰ دفاعی عہدیداروں کے درمیان یہ 2022 کے بعد یہ پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔ اس سے قبل امریکی ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان نے بیجنگ کو مشتعل کر دیا تھا اور امریکی اور چینی افواج کے درمیان رابطے ٹوٹ گئے تھے۔
تاہم امریکی وزیرِ دفاع نے سنگاپور میں اعلیٰ سیکیورٹی حکام کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اپنے چینی ہم منصب کے درمیان نئے سرے سے بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔
لائیڈ آسٹن نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں دوبارہ بات کر رہے ہیں اور جب تک ہم بات کر رہے ہیں ہم ان مسائل کی نشاندہی کرنے کے قابل ہیں جو پریشان کن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے غلط تصورات اور غلط اندازوں کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں اور یہ آپ اسی وقت کر سکتے ہیں جب آپ ایک دوسرے سے بات کر رہے ہوں۔
امریکہ اپنے آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل کے نظرئیے کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ خطے میں فوجی مشقیں بڑھا رہا ہے۔ جس کا مقصد آبنائے تائیوان سمیت متنازع پانیوں میں جہاز رانی کی آزادی پر زور دینا ہے۔
چین امریکہ پر الزام لگاتا ہے کہ وہ اس کی اقتصادی اور فوجی طاقت کو نامناسب طریقے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8835 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4574 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2459 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1906 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C