ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف درخواست کی ان کیمرا سماعت منظور
👁️ 82 بار دیکھا گیا
ڈاکٹر عبدالقدیر کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف درخواست کی ان کیمرا سماعت منظور
لاہور (ڈیلی اردو) لاہور ہائیکورٹ میں نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبد القدیر خان کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت کو ان کیمرا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی درخواست پر ان کیمرا سماعت کی استدعا منظور کی۔ دوران سماعت وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کی طرف سے احمر بلال صوفی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
احمر بلال صوفی نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی زندگی کو کل بهی خطرہ تها اور آج بهی خطرہ ہے، مناسب ہوگا کہ کهلی عدالت کے بجائے ان کیمرا سماعت کی جائے
عدالت میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سیکیورٹی کے نام پر نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ گھر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکار اور رکاوٹوں کو ہٹایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کی تقریبات میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی اور ملاقات کے لیے آنے والے سرکاری افسران اور میڈیا سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔
درخواست گزار نے کہا کہ ‘کہوٹہ ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے سربراہ کے طور پر جو سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی وہ واپس کی جائے اور نقل و حرکت اور نظر بندی سمیت تمام پابندیوں کو ختم کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے وزارت داخلہ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے درخواست پر مزید ان کیمرا سماعت کے لیے 26 اپریل کی تاریخ مقرر کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
شام : سابق فوجی افسر جلال کامل صقر گرفتار، جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C