ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 2 فوجی اور 2 دہشت گرد ہلاک، 3 گرفتار
👁️ 24 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 2 فوجی اور 2 دہشت گرد ہلاک، 3 گرفتار
راولپنڈی (کاشف محمود) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرلیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان، ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان کے گاؤں کوٹ کلی میں کارروائیاں کی۔
بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد نے سیکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے قبضے میں دھماکہ خیز مواد، ڈیوائسز اور راکٹوں سمیت بڑے پیمانے میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ سپاہی فریداللہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ سپاہی شعیب ہلاک ہوگئے۔
خیال رہے 31 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی کوریا: پانچ لاکھ ڈرون جنگجو تیار کیے جائیں گے
27/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ
27/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
اسرائیل اور لبنان میں امریکی ثالثی سے فریم ورک معاہدہ طے
27/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، دو حملہ آور ہلاک
27/June/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
جنگ بندی کیخلاف ورزی: امریکہ کا ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
27/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
50 سال بعد اسرائیل نے اینتیبے آپریشن کے خفیہ راز بے نقاب کر دیے
27/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8861 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4636 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2482 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2240 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1928 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C