ڈیرہ اسماعیل میں کسٹم اہلکاروں پر ایک ہفتے میں دوسرا حملہ، انسپکٹر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
👁️ 36 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل میں کسٹم اہلکاروں پر ایک ہفتے میں دوسرا حملہ، انسپکٹر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
اسلام آباد + ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی ڈبلیو) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں محکمہ کسٹم کے انسپکٹر سمیت دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق اتوار اور سنیچر کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل شہر میں داخل ہونے سے پہلے یارک کے مقام پر ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے کسٹم کے اہلکاروں پر فائرنگ کی ہے۔
واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس مقام پر کسٹم کی ایک چوکی بھی قائم ہے۔ یہ ٹول پلازہ انڈس ہائی وے پر واقع ہے اور اس کے قریب موٹر وے کے ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان انٹرچینج بھی قائم ہے۔
کسٹم اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا یہ تازہ واقعہ اس علاقے میں تین روز قبل ہی پانچ دیگر کسٹم اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد پیش آیا ہے۔ اس حملے کے ذمہ داری اب تک کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی لیکن چند روز پہلے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ وہ ان حملوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کا گنڈہ پور گروپ زیادہ متحرک ہے۔ پولیس حکام ان واقعات کی تفتیش کر رہے ہیں۔
افغانستان کی سرحد سے ملحق پاکستان کے علاقوں میں حالیہ برسوں میں سکیورٹی کی صورت حال ابتر ہوئی ہے۔ ان حملوں میں زیادہ تر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ان میں سے بعض حملوں میں سے کچھ کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسند گروپ نے قبول کی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد عدنان کا کہنا تھا، ”کسٹم اہلکار چیکنگ کے لیے اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور مصروف شاہراہ پر واقع اس علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا، ”تین دن قبل، اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے ایک انسپکٹر سمیت پانچ اہلکار اور ایک بچی سمیت دو شہری ہلاک ہو گئے تھے اور حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔‘‘ خیال رہے کہ اس نوعیت کے حملوں میں اضافے سے پاکستان اور افغانستان کے حکمران طالبان کے مابین کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔
اسلام آباد حکومت طالبان سے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنےکا مطالبہ کر رہی ہے۔ پاکستان نے گزشتہ ماہ افغان سرزمین پر ایک فضائی حملہ بھی کیا تھا۔ طالبان نے عسکریت پسندی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی کے مسائل اس کے اندرونی معاملات ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8863 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3313 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C