17/July/2021

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لادی گینگ کا سرغنہ مارا گیا

👁️ 31 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لادی گینگ کا سرغنہ مارا گیا

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، لادی گینگ کا سرغنہ مارا گیا

ڈی جی خان (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ضلع ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے لادی گینگ کے سرغنہ کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران ملزم نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی تو اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ مارا گیا ملزم خدا بخش لادی کئی افراد کے قتل میں ملوث تھا جبکہ ہلاک ملزم سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C