کابل: طالبان نے قبضے کا سلسلہ نہ روکا تو فضائی حملوں کیلئے تیار رہیں، امریکی کمانڈر جنرل
👁️ 54 بار دیکھا گیا
کابل: طالبان نے قبضے کا سلسلہ نہ روکا تو فضائی حملوں کیلئے تیار رہیں، امریکی کمانڈر جنرل
کابل (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) افغانستان میں امریکی کمانڈر نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ملک بھر میں نئے علاقوں پر قبضوں اور پرتشدد حملوں کا سلسلہ ختم نہ کیا تو فضائی حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق مئی کے اوائل میں امریکی فوج کی جانب سے انخلا کے اعلان کے بعد سے افغانستان کے 400 سے زیادہ اضلاع میں سے 100 سے زائد اضلاع پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے اور اس ماحول میں دیہی علاقوں میں افغان طالبان اور مقامی سیکیورٹی فورسز میں لڑائی نے شدت اختیار کر لی ہے۔
As the U.S. plans to withdraw its troops, the U.S.'s top general says security in Afghanistan is rapidly deteriorating and the country could face a civil war. Gen. Austin S. Miller pointed to the rapid loss of districts around the country to the Taliban. https://t.co/hMNPp6CTpI
— The Associated Press (@AP) June 29, 2021
منگل کو کابل میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل اسکاٹ ملر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ فضائی حملے نہ کیے جائیں لیکن فضائی حملوں سے بچنے کے لیے آپ کو تمام تر تشدد کو روکنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے طالبان کو کہا ہے کہ ان کو روکنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جارحانہ کارروائیوں اور فضائی حملوں کو روکا جائے، انہوں نے باور کرایا کہ انخلا کا عمل جاری رہنے کے باوجود امریکی فوج، طالبان کے خلاف فضائی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے رواں سال 11 ستمبر کو امریکی تاریخ کی سب سے طویل ترین جنگ کے خاتمے کے اعلان کیا تھا اور بقیہ فوج کا اسی تاریخ تک انخلا کا عمل مکمل ہو جائے گا۔
طالبان کی جانب سے مختلف اضلاع پر قبضے کے دعوؤں کو اکثر سرکاری عہدیدار متنازع قرار دیتے ہیں البتہ ان کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق مشکل ہے۔
لیکن ماہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ ہفتوں کے دوران نئے اضلاع کے بیشتر حصوں پر طالبان کے قبضے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دیہی علاقوں میں لڑنے والی افغان فوج کے لیے امریکی فضائی مدد نہ ہونے کے برابر ہے۔
اسکاٹ ملر نے اعتراف کیا کہ کسی بھی علاقے پر قبضے کے ملک کی مجموعی سلامتی اور سیکیورٹی اثرات مرتب ہوں گے کیونکہ اضلاع اہم علاقوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا عوام، صوبائی دارالحکومتوں اور یقینی طور پر دارالحکومت کی سلامتی سے اہم تعلق ہے۔
طالبان نے حال ہی میں قندوز شہر کے آس پاس کے دیگر اضلاع کے ساتھ شمال میں تاجکستان کے ساتھ ایک اہم سرحدی گزر گاہ پر قبضہ کرلیا جس کے بعد عملی طور پر شہر کا محاصرہ ہو چکا ہے۔
طالبان نے ملک کے تقریباً تمام بڑے شہروں کو بھی گھیرے میں لے لیا ہے جس سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ وہ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد کابل پر قبضے کے لیے فوج پر دباؤ ڈالیں گے۔
اسکاٹ ملر نے کہا کہ فوجی قبضہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، یقینی طور پر افغانستان کے لوگوں کے حق میں تو بالکل بھی نہیں ہے، مجموعی طور پر سیکیورٹی کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ چیز ہے جسے افغان سیکیورٹی فورسز نے تسلیم کیا ہے اور جب ہم یہاں سے نکلیں گے تو وہ مناسب ایڈجسٹمنٹ کر لیں گے۔
طالبان کے بڑھتے ہوئے پرتشدد حملوں کا سامنا کرنے والی افغان وزارت داخلہ نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ اس نے ایک 4 ہزار افراد پر مشتمل ‘ریپڈ ری ایکشن فورس’ تشکیل دی ہے جس کی سربراہی فوج کے ریٹائرڈ جرنیل کریں گے جو باقاعدہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر طالبان کا مقابلہ کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C