کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
👁️ 44 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی دینے اور اسے سوشل میڈیا پر جاری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے ہمراہ بدھ کو اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ مذاکرات کی پہلی شرط یہ ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دیں اور آئین اور قانون کے تابع آئیں۔
وی او اے کے مطابق وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت کی ‘زیرو ٹالرنس’ کی پالیسی ہے۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں فیصلہ ہوا ہے کہ صوبائی سطح پر سی ٹی ڈی کو مؤثر بنایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی کی طرف سے پارلیمنٹ پر حملے کی دھمکی کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دانیال اور زبیر نامی دونوں ملزمان کا سات روز کا ریمانڈ لے لیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بالکل نہیں کہا کہ ہم افغانستان کے اندر کسی پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ میں رانا ثناء اللہ کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں بیان کے بقول اُن کا کہنا تھا کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کی کارروائیوں کو روکیں ورنہ پاکستان افغانستان کے اندر ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
رانا ثناء اللہ کے اس بیان پر افغان طالبان کا بھی ردِعمل سامنے آیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے افغانستان کے خلاف بیانات دیے جا رہے ہیں جو افسوس ناک ہیں۔
رانا ثناء اللہ نے منگل کو ساہیوال میں آئی ایس آئی کے دو افسران کی ہلاکت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والے ڈائریکٹر نوید صادق نے دہشت گردوں کے خلاف کئی کامیاب آپریشن کیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C