کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان
👁️ 28 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے امن مذاکرات کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کر دی ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق طالبان کی جانب سے جنگ بندی کی اطلاع عسکریت پسند گروپ کے 2 ذرائع نے دی ہے۔
گزشتہ سال افغان طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگ بندی کی مدت اب 16 مئی تک بڑھا دی گئی ہے جس پر اس سے قبل عید الفطر تک کے لیے اتفاق ہوا تھا۔
کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے جنگجوؤں کو جنگ بندی کے اعلان کے لیے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کمان کے فیصلے کی خلاف ورزی نہ کریں۔
دونوں ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی ثالثوں کی ایک ٹیم افغان طالبان کی معاونت سے ہونے والے مذاکرات کے لیے کالعدم ٹی ٹی پی کی قیادت سے ملنے افغانستان گئی ہے، تاہم اسلام آباد نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
گزشتہ سال پی ٹی آئی حکومت نے ایک ماہ طویل جنگ بندی کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ امن مذاکرات کیے جو بالآخر ناکام ہو گئے۔
اگست میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد سے اسلام آباد نے افغانستان سے سرحد پار حملوں کی شکایت کی ہے، یہ مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تناؤ کا باعث بن چکا ہے۔
گزشتہ ماہ افغان حکام نے کہا تھا کہ مشرقی افغانستان میں پاکستان کی جانب سے فضائی حملے میں 47 افراد ہلاک ہوئے تھے، پاکستان نے اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن کابل پر زور دیا کہ وہ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اپنی سرحد کو محفوظ بنائے۔
افغان طالبان نے اسے ’ظالمانہ حملہ‘ قرار دیا جو افغانستان اور پاکستان کے درمیان دشمنی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔
مارچ میں اسلامک اسٹیٹ کے ایک خودکش بمبار نے پشاور کی ایک مسجد میں 64 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، حکام کے مطابق حملہ آور ایک افغان شہری تھا ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C