کالعدم تحریک لیبک پاکستان کے 115 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ
👁️ 31 بار دیکھا گیا
کالعدم تحریک لیبک پاکستان کے 115 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی سمیت اندرون سندھ میں کالعدم مذہبی جماعت کے دھرنوں کے معاملے پر کالعدم مذہبی جماعت کے 115 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق یہ فیصلہ صوبائی کمیٹی کی جانب سے کیسز کا جائزہ لینے کےبعد کیا گیا، فورتھ شیڈول کیلئے نام فائنل کرنے والی کمیٹی میں ضلعی ایس ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرز شامل ہیں، تمام نام محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کی جانب سے مقدمات اور انٹیلیجنس اطلاعات کے بعد تجویز کیے گئے تھے۔
حکام نے مزید بتایا کہ سی ٹی ڈی نے پولیس اور انتظامیہ سے ملنے والے ناموں کو محکمہ داخلہ بھیج دیاہے، یہ تمام افراد حالیہ دھرنوں میں مبینہ طور پر ملوث رہے ہیں، گزشتہ ہفتے محکمہ داخلہ سندھ کو سی ٹی ڈی کی جانب سے خط لکھ دیا گیا تھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ کالعدم مذہبی جماعت سمیت دیگر فورتھ شیڈول کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا، 61 ایسے افراد کو فورتھ شیڈول کیلئے نامزد کیا گیا ہے جن کا نام کبھی پہلے اس میں نہیں تھا، 76 افراد کو فورتھ شیڈول سے نکالنے جبکہ 131 کو دوبارہ شامل کرنے کیلئے لکھا گیا ہے۔
فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کیلئے 18 افراد کے کیسز تعطل کا شکار ہیں، پاکستان مخالف نعرے لگانے پر کالعدم قو م پرست جماعت کے 18 افراد کو بھی فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق فورتھ شیڈول میں کسی بھی شخص کا نام 3 سال کیلئے شامل کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کے تحت کسی بھی مشتبہ دہشت گرد یا فرقہ واریت پھیلانے میں ملوث افراد کے نام فورتھ شیڈول میں ڈالے جاتے ہیں اور یہ فہرست مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوالے بھی کی جاتی ہے تاکہ ان افراد کی نگرانی کی جا سکے۔ اگر فورتھ شیڈول میں شامل شخص کہیں سفر کرنا چاہے تو سے قریبی تھانے میں اطلاع کرنی ہوتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C