19/February/2021

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

👁️ 67 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

کراچی: انسداد دہشتگردی عدالت کا منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

کراچی (ڈیلی اردو) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین اور محسن داوڑ کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر اور ملکی بغاوت کے کیس میں مفرور ملزمان پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین اور محسن جاوید داوڑ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرکے رپورٹ پیش کی جائے، جب کہ کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C