کراچی: رضویہ سوسائٹی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی
👁️ 117 بار دیکھا گیا
کراچی: رضویہ سوسائٹی میں 3 منزلہ رہائشی عمارت منہدم، 16 افراد جاں بحق، 25 زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی جب کہ 25 سے زائد افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رضویہ سوسائٹی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کاموں میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب رضویہ تھانے میں سرکار کی مدعیت میں عمارت گرنے سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں غفلت، لاپروائی اور لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
حادثے میں 7 خواتین اور 3 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق جب کہ 25 سے زائد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت یحیی ولد خرم، حیدر ولد خرم ، خواتین میں مریم، حرا ولد عبدالرشید، ایک 40 سالہ خاتون، غلام مصطفی ولد عطا محمد سے ہوئی ہے۔
گرنے والی عمارت سے متصل ایک اور عمارت ٹیڑھی ہوگئی جس کے گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، تیسری عمارت کا بھی بیشتر حصہ گرگیا جب کہ چوتھی عمارت کو مخدوش قرار دیدیا گیا۔
اہل محلہ کے مطابق عمارت جمال فاطمہ نامی خاتون کی ملکیت ہے جنہوں نے 74 گز کے رقبے پر خستہ حال پرانے ستونوں پر یہ 5 منزلہ عمارت تعمیر کرائی تھی جس کی چھٹی منزل پر کچھ ماہ پیشتر ہی پینٹ ہاؤس بھی بنایا گیا۔
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو امدادی کارروائی کی ہدایت کردی جب کہ پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود ہے۔
دوسری جانب یوسف پلازہ تھانے کےعلاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع رہائشی عمارت عبداللہ سینٹر کا چھجا گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 3 بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، حادثے میں جاں بحق ہونے والا شخص فیکٹری ملازم اور فیڈرل بی ایریا کا رہائشی تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C