کراچی: زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی: زکریا ایکسپریس میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
کراچی (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے) ملتان سے کراچی جانے والی زکریا ایکسپریس میں سوار کراچی کی ایک خاتون کو ٹرین کے عملے نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق یہ واقعہ ستائیس مئی کو پیش آیا۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی ایک رہائشی اپنے بچوں سے ملنے ملتان گئی تھیں۔ وہاں سے واپسی پر وہ زکریا ایکسپریس میں سوار تھیں کہ ٹرین کے عملے نے ان کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔
پولیس میں درج رپورٹ کے مطابق، ”یہ خاتون 26 مئی کو اپنے بچوں سے ملنے مظفر گڑھ گئی تھیں۔ ان کے شوہر نے ایک ماہ سے کچھ عرصہ قبل انہیں طلاق دے دی تھی۔ خاتون نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ خریدا اور اپنے بچوں سے ملنے کے لیے اس سفر پر روانہ ہو ئیں۔ کراچی واپسی کے لیے وہ مظفر گڑھ سے ٹرین پر سوار ہوئی تھیں۔ جب ٹرین روہڑی اسٹیشن کے قریب پہنچی تو زاہد نامی ٹکٹ چیکر نے انہیں ایئر کنڈیشنڈ بوگی کے ایک ڈبے کی لالچ دی اور وہاں لے جا کر عاقب نامی ایک اور شخص کے ساتھ مل کر ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور دونوں موقع سے فرار ہو گئے۔‘‘
بعض مقامی ذرائع کے مطابق اس گھناؤنے عمل میں ایک اور شخص بھی شامل تھا تاہم اُس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ خاتون نے کراچی پہنچ کر پولیس کے سامنے اپنے ساتھ ہونے والے اس واقعے کی تفصیلات بیان کیں اور مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ دریں اثناء متاثرہ خاتون کا کراچی کے جناح ہسپتال میں معائنہ کرایا گیا۔
ایک خاتون مسافر کے ساتھ ٹرین میں مبینہ جنسی زیادتی کے اس واقعے کی خبر عام ہونے کے فوراً بعد انسپکٹر جنرل آئی جی پی ریلوے فیصل شاہکار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایک واقعے کی چھان بین کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔ اطلاعات کے مطابق انسپکٹر جنرل نے حکام کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C