کراچی: ضمنی الیکشن کے دوران تصادم میں ایک شخص ہلاک، رینجرز طلب
👁️ 60 بار دیکھا گیا
کراچی: ضمنی الیکشن کے دوران تصادم میں ایک شخص ہلاک، رینجرز طلب
کراچی (ڈیلی اردو/وی او اے) کراچی کے علاقے لانڈھی کے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔ صورتِ حال پر کنٹرول کرنے کے لیے علاقے میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔
Election result can surprise many in NA-240, Landhi, Korangi by-election as one dead several injured during firing PSP camp and Anis Qaimkhani's car. He has blamed TLP activists for firing. TLP denied.
— Mazhar Abbas (@MazharAbbasGEO) June 16, 2022
مخالفین نے ایک دوسرے پر الیکشن میں دھاندلی اور اسلحے کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ ادھر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر کشیدہ صورتِ حال کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 240 لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی کے علاقوں پر مشتمل ہے۔اس میں پولنگ کا عمل ختم ہونے سے ایک گھنٹہ قبل دو پولنگ اسٹیشنز پر اس وقت ہنگامہ آرائی شروع ہوئی جب پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے کارکنوں کی جانب سے ایم کیو ایم کے کارکنوں پر بیلٹ پیپرز چوری کرکے پولنگ اسٹیشن سے باہر منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔
اس دوران دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں، مکوں اور لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔ جب کہ ایک پولنگ اسسٹیشن پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے کارکنوں کے درمیان بھی تصادم ہوا۔
پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی کا دعویٰ ہے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی اور ان کے کئی کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کا بھی دعویٰ ہے کہ ان کے کارکنوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 12 کارکن زخمی ہوئے ہیں۔
ووٹنگ کا وقت ختم ہونے سے قبل علاقے میں شدید فائرنگ بھی ہوئی۔ کشیدہ صورتِ حال میں لانڈھی چھ نمبر کے علاقے میں کاروبار بند ہوگیا۔ اور ٹریفک بھی کچھ دیر کے لیے معطل رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کا نام سیف اللہ ہے۔ پاک سرزمین پارٹی کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کا کارکن تھا جو مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
ادھر ڈی آئی جی ایسٹ کریم خان کا کہنا ہے کہ علاقے میں کشیدہ صورتِ حال پر کنٹرول پا لیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے حلقے کی 133 عمارتوں میں 309 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے تھے جن میں سے 203 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس جب کہ 106 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔
ضمنی انتخاب میں کُل 5 لاکھ 29 ہزار 855 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل تھے۔ جن میں سے 2 لاکھ 94 ہزار سے زائد مرد اور 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) ، تحریک لبیک پاکستان، پاک سرزمین پارٹی، مہاجرقومی موومنٹ سمیت مختلف جماعتوں اور آزاد افراد سمیت 25 امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کیا ہے اور جماعت اسلامی نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا ہے۔ یہ نشست ایم کیو ایم کے منتخب نمائندے اقبال محمد کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C