کراچی میں الیکشن کمشنر آفس کے قریب دھماکا
👁️ 56 بار دیکھا گیا
کراچی میں الیکشن کمشنر آفس کے قریب دھماکا
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں الیکشن کمشنر آفس کے قریب دھماکا ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعہ کی رات صدر کے علاقے میں الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر دھماکا ہوا جس کے بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد شاپر میں موجود تھا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہو سکا اور دھماکے کی شدت کا بھی تعین کیا جارہا ہے۔
ایس ایس پی جنوبی ساجد امیر سدوزئی نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پونے آٹھ بجے الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر ہلکا دھماکا ہوا، دفتر کے باہر کوئی چیز شاپر کے اندر موجود تھی۔
انہوں نے کہا کہ بم ڈسپول اسکواڈ نے تصدیق کی ہے کہ بارودی مواد کم مقدار میں تھا، کوئی بال بیئرنگ یا دوسری نقصان پہنچانے والی چیز نہیں تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں اور بھی دیگر مقامات سیکیورٹی الرٹ ہے، اس جگہ کے حوالے سے سیکیورٹی خطرات نہیں تھے اور نہ یہ کوئی حملہ ہے۔
پولیس افسر نے کہاکہ جس لڑکے نے شاپر اٹھا کر رکھا اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیف سیکریٹری سندھ نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر سے رپورٹ طلب کر لی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26284 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15530 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11818 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9116 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7405 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5125 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C