کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، لشکر جھنگوی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 120 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، لشکر جھنگوی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم لشکر جھنگوی عطاالرحمٰن عرف نعیم بخاری گروپ سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد کراچی میں آئی ای ڈی دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں مطلوب تھے۔ گرفتار افراد کی شناخت محمد جمیل انصاری عرف شعیب عرف چاچا اور حماد انصاری عرف ضرار عرف ببلو کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں دہشت گرد سی ٹی ڈی کی ریڈ بک ایڈیشن نمبر 10 میں انتہائی مطلوب فہرست میں شامل تھے اور 2015 اور 2016 سے روپوش تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ کراچی میں دوبارہ سلیپر سیل منظم کرنے کے لیے نیٹ ورک قائم کر رہے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق محمد جمیل انصاری عرف شعیب عرف چاچا کالعدم لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ کا اہم رکن اور نعیم بخاری کا قریبی ساتھی ہے، جس نے افغانستان سے آئی ای ڈی بم اور سرکٹ بنانے کی تربیت حاصل کی تھی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد مختلف دہشت گرد کارروائیوں کے لیے سہولت کاری کرتا تھا جبکہ نعیم بخاری کی گرفتاری کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دوسرا گرفتار دہشت گرد حماد علی انصاری عرف ضرار عرف ببلو، کالعدم تنظیم کے دیگر اہم ارکان دلدار عرف چاچا، عمران بھٹی، اسحاق بوبی اور عاصم کیپری کا قریبی ساتھی رہا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کراچی میں ہونے والے متعدد حملوں کے مقدمات میں مطلوب تھے، جن میں 2013 میں کورنگی میں رینجرز موبائل پر آئی ای ڈی حملہ، 2014 میں کراچی ایئرپورٹ حملہ اور 2015 میں ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے ٹرک پر آئی ای ڈی حملہ شامل ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق نعیم بخاری گروپ سرکاری افسران و اہلکاروں اور شیعہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔ ترجمان نے دعویٰ کیا کہ گروپ نے کراچی میں فرقہ وارانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور کارروائیوں میں کردار ادا کیا۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد کے چار سلیب، پانچ ڈیٹونیٹر، 10 میٹر پرائما کارڈ، ریموٹ کنٹرول ڈیوائسز اور پانچ پستول برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت دیگر دفعات کے تحت دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی نے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: چاغی میں بی ایل اے کے حملے، بینک اور پولیس چوکی نذرِ آتش
10/July/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
امریکا: نیویارک میں چرچ اور یہودی عبادت گاہ پر آتش گیر بم حملہ
10/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں دو مسیحی کھلاڑی ہلاک
10/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں لاشوں کے ساتھ دھرنے، کوئٹہ میں احتجاج شدت اختیار کر گیا
10/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایران پر طاقتور حملے کیلئے تیار ہیں، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز
10/July/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، لشکر جھنگوی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
10/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8914 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4742 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3531 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2527 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2281 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1968 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C