کراچی میں ٹارگٹڈ حملے میں ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک
👁️ 109 بار دیکھا گیا
کراچی میں ٹارگٹڈ حملے میں ٹریفک پولیس اہلکار ہلاک
کراچی (نماِئندہ ڈیلی اردو ) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کی لہر کی زد میں آگیا، جہاں مائی کولاچی کے علاقے میں ٹریفک پولیس پر نامعلوم مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق، واقعہ منگل کی شام پیش آیا جب ٹریفک پولیس کا 30 سالہ کانسٹیبل زین علی رضا معمول کی ڈیوٹی پر مائی کولاچی پر واقع ٹریفک چیک پوسٹ پر موجود تھے۔ اس دوران ایک نامعلوم مسلح شخص اچانک پیچھے سے آیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
دو گولیاں، موت موقع پر
ڈی آئی جی جنوبی، سید اسد رضا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ زین علی رضا کو دو گولیاں لگیں، جن میں سے ایک گولی سر اور دوسری سینے میں لگی۔ اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، تاہم واقعے کی نوعیت اور محرکات کی تفتیش جاری ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، اور علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔
لاش جناح اسپتال منتقل
ہلاک ہونے والے اہلکار کی لاش کو فوری طور پر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) منتقل کر دیا گیا، جہاں ضابطے کی کارروائی مکمل کی گئی۔ زین علی رضا کا تعلق کراچی سے ہی بتایا جا رہا ہے اور وہ گزشتہ چند برسوں سے ٹریفک پولیس میں فرائض انجام دے رہے تھے۔
تحقیقات جاری، حملہ آور فرار
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا، تاہم حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق، ابتدائی طور پر یہ انفرادی حملہ لگتا ہے، مگر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واضح طور پر کچھ کہا جا سکے گا کہ یہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے یا کسی منظم گروہ کی کارروائی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حکام اور سفارت کاروں کے قتل کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا الزام، انٹیلی جنس انتباہ جاری
24/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
دہشتگردوں کو پناہ نہ دیں، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کریں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی
23/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی پاکستان کے لیے بڑا چیلنج، گزشتہ سال 1300 سے زائد پاکستانی ہلاک ہوئے: ترجمان دفتر خارجہ
23/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،خاتون سمیت 10 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
23/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15629 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11929 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9284 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7541 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5504 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C