کراچی: ندی سے انسانی سر برآمد، کچھ روز پہلے ملنے والا دھڑ معمہ بن گیا
👁️ 214 بار دیکھا گیا
کراچی: ندی سے انسانی سر برآمد، کچھ روز پہلے ملنے والا دھڑ معمہ بن گیا
کراچی (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں اللہ والی مسجد کے قریب ندی سے ایک انسانی سر ملنے پر شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سر کو ڈاکس تھانے منتقل کیا گیا جہاں پولیس نے فوری تفتیش شروع کر دی۔
ایس ایچ او ڈاکس نند لال کے مطابق سر کی عمر تقریباً 35 سے 40 سال بتائی جا رہی ہے، تاہم اس کی شناخت فی الحال ممکن نہیں ہو سکی۔
حیران کن بات یہ ہے کہ چند روز قبل گلشن اقبال بلاک 5 میں ایک انسانی دھڑ بھی ملا تھا، جس نے شہریوں میں شدید بے چینی پیدا کر دی تھی۔
پولیس اب ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا دونوں اعضا ایک ہی شخص کے ہیں یا شہر میں کسی اور خوفناک سلسلے کا آغاز ہو چکا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور کچھ بھی قبل از وقت کہنا ممکن نہیں، تاہم اہلِ علاقہ اس واقعے کے بعد شدید خوف اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 248 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 286 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8969 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4825 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3581 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2322 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C