کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث زینبیون بریگیڈ کے چار دہشت گرد گرفتار
👁️ 349 بار دیکھا گیا
کراچی: ٹارگٹ کلنگ میں ملوث زینبیون بریگیڈ کے چار دہشت گرد گرفتار
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ سے تعلق رکھنے کے الزام میں چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد حالیہ دنوں میں کراچی میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمان ماضی میں گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کی سہولت کاری میں بھی شامل رہے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے مارچ 2024 میں زینبیون بریگیڈ کو باضابطہ طور پر ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندی عائد کی تھی۔
وزارت داخلہ کے مطابق تنظیم کے ملک کے امن اور سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد موجود تھے۔
اس سے قبل حکومت پاکستان دو دیگر تنظیموں پر بھی پابندی عائد کر چکی ہے، جن پر الزام تھا کہ وہ پاکستانی شیعہ نوجوانوں کو بیرونِ ملک، خصوصاً شام، لڑنے کے لیے بھیجنے میں ملوث ہیں۔ ان میں انصارالحسین (دسمبر 2016) اور خاتم الانبیا (اگست 2020) شامل ہیں۔
جنوری 2024 میں سندھ سی ٹی ڈی نے زینبیون بریگیڈ سے وابستہ ایک مشتبہ عسکریت پسند سید محمد مہدی کو گرفتار کیا تھا، جو 2019 میں کراچی میں معروف مذہبی عالم مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث تھا۔ اس حملے میں مفتی تقی عثمانی کے دو محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔
جولائی 2022 میں اُس وقت کے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے سینیٹ کو بتایا تھا کہ زینبیون بریگیڈ کے اراکین 2019 سے 2021 کے دوران ملک میں مختلف دہشت گردی کی سرگرمیوں میں سرگرم پائے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5105 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C