کراچی: کھارادر میں میمن مسجد کے قریب دھماکا، خاتون ہلاک، 11 افراد زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
کراچی: کھارادر میں میمن مسجد کے قریب دھماکا، خاتون ہلاک، 11 افراد زخمی
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی کے علاقے کھارادر میں ایم اے جناح روڈ پر واقع میمن مسجد کے قریب دھماکے سے ایک خاتون ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق خاتون کی شناخت ثانیہ خالد کے نام سے ہوئی ہے۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے اور 3 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Number of people injured has increased to 11 while unfortunately 1 lady (Sania w/o Khalid) has expired https://t.co/7BYHqTnt9d
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) May 16, 2022
مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے اور 3 کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
کراچی پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ آئی ای ڈی دھماکہ بولٹن مارکیٹ میں ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 افراد زخمی ہوئے۔
بیان میں بتایا گیا کہ واقعے میں ایک پولیس موبائل اور دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس کے کرائم سین یونٹ نے جائے وقوع گھیرے میں لے لیا جبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل پولیس افسر زبیر خان نے بتایا کہ صدیق حلوائی کے قریب کاغذی بازار کے قریب پولیس موبائل کھڑی تھی جب ایک موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی، جس سے دھماکا ہوا۔
سٹی ایس پی علی مردان کھوسو کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ایک ‘بم دھماکا’ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے پولیس موبائل تباہ ہوئی اور ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا۔
ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی کے شہید بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے ڈان کو بتایا کہ ہسپتال میں ایک خاتون کو مردہ حالت میں جبکہ 12 زخمیوں کو لایا گیا۔
دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والی خاتون کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور سندھ حکومت کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام صوبے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی انتظامات مزید بہتر کریں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کھارادر میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو فون کرکے فوری تفیصلی رپورٹ مانگ طلب کی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حکام کو فوری طور پر واقعہ کی جگہ پہنچ کر عوام کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے فوری طور سول اسپتال میں ایمرجنسی ڈیکلیئر کردی ہے اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوشش کرے کہ جانی نقصان نہ ہو پائے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ ہے، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے ہسپتال حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر یہ دہشت گردانہ حملہ ہے تو حکومت سخت کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہم دہشت گردوں کو چھوڑیں گے نہیں، دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی تنظیم سے ہو، ہم ان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو بہترین علاج فراہم کیا جائے۔
خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے صدر کے علاقے میں دھماکے سے ایک شہری ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔
جناح اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایا تھا کہ دھماکے سے ایک شہری جاں بحق ہو اور ہسپتال میں 8 زخمیوں کو لایا گیا ہے، جن کی حالت شدید نوعیت کی ہے۔
ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایا تھا کہ زیادہ تر افراد بال بیرنگ سے زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4641 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3316 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C