کرغزستان: دہشت گردی کیخلاف مشترکہ تعاون وقت کی ضرورت ہے، پاکستان
👁️ 179 بار دیکھا گیا
کرغزستان: دہشت گردی کیخلاف مشترکہ تعاون وقت کی ضرورت ہے، پاکستان
بشکیک (ڈیلی اردو) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے داخلہ اور پبلک سکیورٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خطے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رکن ممالک کے درمیان مؤثر اور مربوط تعاون ناگزیر ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی سمگلنگ، سائبر کرائم اور دہشت گردوں کی مالی معاونت جیسے خطرات مشترکہ نوعیت کے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے اجتماعی حکمت عملی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہمارے چیلنجز مشترکہ ہیں، اس لیے ہماری کوششیں بھی اجتماعی اور ہم آہنگ ہونی چاہئیں۔ پرامن اور محفوظ ایس سی او خطہ ہماری مشترکہ منزل ہے۔‘‘
وفاقی وزیر داخلہ نے خبردار کیا کہ جرائم پیشہ نیٹ ورکس جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا غلط استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث خطرات کی نوعیت مزید پیچیدہ ہو چکی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان شنگھائی اسپرٹ کے اصولوں، جن میں باہمی اعتماد، مساوی شراکت اور خودمختاری کا احترام شامل ہے، پر یقین رکھتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قومی ایکشن پلان کے تحت انٹیلیجنس کوآرڈینیشن، بارڈر مینجمنٹ اور اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے رکن ممالک پر زور دیا کہ انٹیلیجنس شیئرنگ، مشترکہ خطرات کے تجزیے، آن لائن انتہاپسندی کے سدباب، سائبر انٹیلیجنس اور ڈیجیٹل فارنزکس کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ دہشت گردی کی مالی معاونت کا ایک بڑا ذریعہ ہے، اس لیے منشیات، آن لائن نیٹ ورکس اور کرپٹو کرنسی لین دین کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔
محسن نقوی نے بتایا کہ پاکستان کی اینٹی نارکوٹکس فورس ایس سی او پلیٹ فارم پر فعال کردار ادا کر رہی ہے، جبکہ سرحدی سلامتی، جعلی دستاویزات، واچ لسٹ ہم آہنگی اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون بھی ناگزیر ہے۔
اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان 2027 میں اسلام آباد میں ہونے والے ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کا منتظر ہے اور رکن ممالک کے وفود کا خیرمقدم کرنے کے لیے تیار ہے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C