12/August/2025

کرم: پاراچنار بائی پاس روڈ پر اسنائپر گن سے چرواہے کی ہلاکت

👁️ 388 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرم: پاراچنار بائی پاس روڈ پر اسنائپر گن سے چرواہے کی ہلاکت

کرم: پاراچنار بائی پاس روڈ پر اسنائپر گن سے چرواہے کی ہلاکت

پاراچنار (نمائندہ ڈیلی اردو  )  پاکستان کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار، جو شیعہ اکثریتی آبادی کا حامل علاقہ ہے، میں بائی پاس روڈ کے قریب ڈنڈر والے کے مقام پر ایک غریب چرواہے رجب علی کو دن دیہاڑے اسنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق رجب علی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

 

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ پولیس چیک پوسٹ سے چند گز کے فاصلے پر پیش آیا، جب مبینہ طور پر چرواہے کو کان کے قریب گولی ماری گئی۔ اس واقعے نے علاقے میں غم و غصہ پھیلا دیا ہے۔ 

 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر دن کے وقت اور سکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب اس نوعیت کے واقعات پیش آتے ہیں تو عوام اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے کس پر اعتماد کریں۔

 

شہریوں نے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کا سراغ لگایا جائے اور اصل ملزم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C