کرکٹ ورلڈ کپ 2019: پاکستان کا بنگلادیش کو 316 رنز کا ہدف
👁️ 82 بار دیکھا گیا
کرکٹ ورلڈ کپ 2019: پاکستان کا بنگلادیش کو 316 رنز کا ہدف
لارڈز (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے 43ویں میچ میں پاکستان نے بنگلادیشن کو 316رنز کا ہدف دے دیا۔
لارڈز کے تاریخی میدان پر سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،گرین شرٹس نے مقررہ 50اوورز میں 9وکٹ 315رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی طرف سے امام الحق100، بابراعظم 96 اور عماد وسیم 43رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ23کے اسکور پر گری، فخر زمان صرف 13رنز بناکر سیف الدین کی گیند پر آئوٹ ہوگئے۔
دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے 157رنز کی شاندار شراکت قائم کی،اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے کئی دلکش اسٹروکس کھیلے اور اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
180کے اسکور پر بابر اعظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے،96رنز بنانے والے بیٹسمین کو دوسری سنچری سے 4رنز کی دوری پر سیف الدین نے اپنا دوسرا شکار بنایا،انہوں نے اننگز کے دوران 11چوکے لگائے۔
تیسری وکٹ 42ویں اوورز میں 246کے اسکور پر اوپنر امام الحق کی گری، جو سنچری مکمل کرتے ہی مستفیض الرحمن کی گیند پر ہٹ وکٹ ہوگئے،انہوں نے گیند کو 7بار بائونڈری لائن کے پار کیا۔
45 اوورز کے خاتمے پر پاکستان نے 5 وکٹوں پر267 رنز بنا لیے.کپتان سرفراز احمد دو سکور پر ریٹائر ہرٹ آوٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے۔
بنگلادیش کےخلاف پاکستان کی چھٹی وکٹ 288 رنز پر گرگئی، وہاب ریاض 2رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔
بنگلادیش کےخلاف پاکستان کی ساتویں وکٹ 289 رنز پر گرگئی، شاداب خان ایک رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔
248 کے اسکور پر محمد حفیظ 27 رنز بناکر ایک بار پھر بائونڈری لائن پر کیچ آئوٹ ہوئے، ان کی وکٹ مہدی حسن کے حصے میں آئی۔
بنگلادیشن کیخلاف پاکستان کی آٹھویں وکٹ 314 رنز پر گرگئی، عماد وسیم 43 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
بنگلادیشن کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 314 رنز پرگرگئی، محمد عامر 8 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
میچ کے دوران عماد وسیم نے زوردار شارٹ مارا تاہم گیند کپتان سرفراز احمد کے ہاتھ پر جالگی جس کے باعث سرفراز احمد زخمی ہوکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، سرفراز کے زخمی ہونے کے بعد عماد وسیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور 25 گیندوں پر 43 رنز بنائے جس کی بدولت قومی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز ہی بناسکی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C