کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست دیدی
👁️ 78 بار دیکھا گیا
کرکٹ ورلڈ کپ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے شکست دیدی
چیسٹر لی اسٹریٹ (نیوز ڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔
سری لنکا کے 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بناسکی۔
چیسٹر لی اسٹریٹ کے ریور سائڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتنے اور کوشال پریرا نے ذمہ دارانہ انداز میں کیا اور پہلی وکٹ پر 93 رنز کی شراکت بنائی تاہم کرونارتنے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ کوشال پریرا کی گری جو 64 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، اس کے بعد ایوشکا فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے ذمہ دارانہ اننگز کھلیں لیکن 184 کے مجموعے پر مینڈس 39 رنز بناکر ایلن کا شکار بنے۔
ایوشکا فرنینڈو کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 338 رنز بنائے۔
ایوشکا فرنینڈو 104 اور کوشال پریرا 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 2، فابین ایلن، اوشین تھامس اور شیلڈن کوٹریل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں اور میچ کا نتیجہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ٹیموں پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9098 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7383 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5063 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C