کرک آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا بنگلہ دیشی دہشت گرد مارا گیا
👁️ 285 بار دیکھا گیا
کرک آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا بنگلہ دیشی دہشت گرد مارا گیا
پشاور (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 17 شدت پسند ہلاک ہوئے، جن میں ایک غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت سعد الخراسانی عرف بنگلا دیشی کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سعد الخراسانی نے افغانستان پہنچنے کے لیے تقریباً 3 لاکھ روپے خرچ کیے تھے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بنگلادیش کا شناختی کارڈ، کرنسی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
تحقیقاتی حکام کے مطابق ماضی میں بھی کارروائیوں میں دو سے تین بنگلا دیشی شہری مارے جا چکے ہیں۔ یہ افراد مبینہ طور پر تبلیغی سرگرمیوں کے لیے افغانستان گئے تھے، جہاں شدت پسند گروہوں نے انہیں اپنے نیٹ ورک میں شامل کر لیا تھا۔ پاکستانی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بنگلا دیشی حکام نے بھی دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن کے دوران سات زخمی شدت پسند فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے مزید کارروائیاں کی ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ یہ شدت پسند سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکت میں ملوث تھے۔
کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا دعویٰ ہے کہ کرک کے گاؤں درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں میں ایک بنگلا دیشی شہری سیف اللہ سعد بھی شامل تھا، جو پاکستان آنے اور ٹی ٹی پی میں شمولیت کے لیے تقریباً 3 لاکھ روپے خرچ کر چکا تھا۔ تاہم، اب تک آئی ایس پی آر یا خیبر پختونخوا پولیس نے کسی غیر ملکی شدت پسند یا نام "سیف اللہ سعد" کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8831 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2095 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C