کرک: سمادھی کیس میں گرفتار تمام افراد کی ضمانت منظور
👁️ 151 بار دیکھا گیا
کرک: سمادھی کیس میں گرفتار تمام افراد کی ضمانت منظور
کرک (ڈیلی اردو/ٹی این این) کرک کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ہندوؤں کی سمادھی مسمار کرنے کے الزام میں گرفتار تمام افراد کی ضمانت منظور کر لی۔
مقامی خبر رساں ایجنسی ٹی این این کے مطابق ضمانت پر رہائی ہندوؤں اور مسلم کمیونٹی کے مابین صلح کے بعد ممکن ہوئی، گرفتار افراد کی جانب سے معروف قانون دان ملک اعماد اعظم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ ٹیری میں ہندوؤں کی سمادھی مسماری کیس میں ساڑھے تین سو افراد کو نامزد کیا گیا تھا، سمادھی مسماری کیس میں ایک سو بیس افراد گرفتار ہوئے تھے جن میں سابق ضلعی ناظم رحمت سلام اور جمیعت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا میر زاقیم بھی شامل تھے۔
علاوہ ازیں غفلت برتنے پر اٹھارہ پولیس اہلکار بھی ملازمت سے برخاست کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کرک سمادھی واقعے کے سلسلے میں قائم جرگے کے ممبران نے ہفتے کے روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے ملاقات کی تھی۔
جرگے میں شامل علاقے کے عمائدین، علمائے کرام اور ہندو کمیونٹی کے عمائدین کے علاوہ اقلیتی ایم این اے رمیش کمار، کرک سے منتخب ایم این اے شاہد خٹک، وزیراعلیٰ کے مشیر ضیاء اﷲ بنگش، ایم پی اے میاں نثار گل اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جرگہ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ کرک سمادھی واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے، یہ علاقے کے امن کو خراب کرنے کی سازش تھی جو ناکام ہو گئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال 30 دسمبر کو کرک کے علاقہ ٹیری میں ہندوؤں کی سمادھی کو مشتعل افراد نے آگ لگا کر مسمار کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 27 بار دیکھا گیا
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C