28/August/2026

کرک : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دستی بم برآمد

👁️ 95 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کرک : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دستی بم برآمد

کرک : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ اور دستی بم برآمد

 کرک (ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران اسلحہ، دستی بم اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ خرم تھانے کی حدود میں نیکی صاحب زیارت کے قریب دہشتگردوں کا ایک گروپ سڑک پر ناکہ بندی کیے ہوئے ہے۔ اطلاع کے مطابق دہشتگرد ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے مسلح تھے اور مبینہ طور پر سڑک کے کنارے دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

 

اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی سوات کی ٹیموں نے اضافی نفری کے ہمراہ علاقے میں کارروائی شروع کی۔ اہلکاروں کے پہنچنے پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔

 

سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے بعد علاقے کی تلاشی لی گئی، جہاں سے 2 دہشتگردوں کی لاشیں ملیں۔ کارروائی کے دوران لاشوں کے قریب سے 2 سب مشین گنیں، 2 دستی بم، 6 میگزین اور متعدد راؤنڈز برآمد کرکے تحویل میں لے لیے گئے۔

 

ذرائع کے مطابق دیگر مسلح افراد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

سی ٹی ڈی کی جانب سے فرار ہونے والے افراد کے ممکنہ سہولت کاروں اور ان کے معاون نیٹ ورک سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C