22/December/2019

کشمیر پاکستان کیلئے جان کا مسئلہ ہے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

👁️ 42 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کشمیر پاکستان کیلئے جان کا مسئلہ ہے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

کشمیر پاکستان کیلئے جان کا مسئلہ ہے: امیر جماعت اسلامی سراج الحق

اسلام آباد (ڈیلی اردو) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج کشمیر بچانے کے لئے مارچ ہو رہا ہے۔ کشمیر پاکستان کے لئے مال و جان کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ کے دیئے حق کو دلوانے کے لئے یہ سب کچھ کررہے ہیں۔ انھوں نے انتظامیہ کی جانب سے آویزاں بینرز اتارنے کی مذمت بھی کی۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی کشمیر مارچ جلسہ گاہ آمد انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ ہونے جا رہا ہے۔ لاکھوں لوگ مختلف صوبوں سے شرکت کے لئے آ رہے ہیں۔ بہت سے نوجوان دو روز پیدل چل کر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ مارچ سے پیغام دینا ہے تم پاکستانی ہو اور پاکستان تمہارا ہے۔ عالمی امن کے حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کشمیر انسانیت کا مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کے لئے مارچ کررہے ہیں اور اسلام آباد انتظامیہ نے بار بار ہمارے بینرز اتار دیئے۔ رات جلسہ گاہ کی لائٹیں بھی بند کردی گئیں۔ حکومت کیا بھارت کے سفارتخانے کو خوش کرنا چاہتی ہے؟ انھوں نے پارٹی کارکنان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اشتعال میں نہیں آئیں گے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C