کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی
👁️ 76 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گذشتہ سالوں کی نسبت رواں برس دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق 2019 میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں 145 افراد شہید جبکہ 2018 میں 313 افراد شہید ہوئے تھے۔
بلوچستان میں رواں برس امن و امان کے حوالے صورتحال میں واضح بہتری آئی۔
بلوچستان کے داخلہ و قبائلی امور کے محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں 2019 کے دوران بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ، بارودی سرنگوں کے دھماکوں سمیت 190 واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 145 افراد شہید جبکہ 528 افراد زخمی ہوئے۔
دہشت گردی کے واقعات میں 43 ایف سی، 21 پولیس اور 11 لیویز اہلکار فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔
رواں سال 29 جنوری کو لورالائی میں ڈی آئی جی آفس حملے میں 9 افراد شہہد ہوئے، 18 اپریل کو اور ماڑہ میں 14 سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو بس سے اتار کر شہید کیا گیا۔
21 اپریل کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں خودکش دھماکے میں ہزارہ برادری کے 21 افراد شہید ہوئے۔ بارہ مئی کو گوادر میں نجی ہوٹل پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 افراد شہہد ہوئے۔
28 ستمبر کو چمن میں دھماکے میں سیاسی رہنما سمیت 3 افراد شہید ہوئے، 15نومبر کو کچلاک بائی پاس دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید ہوئے تھے۔
رواں برس کے مقابلے میں 2018 کے دوران بلوچستان میں دہشتگردی کے 284 واقعات میں 313 افراد شہید جبکہ 609 زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C