کوئٹہ: خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
👁️ 29 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ گرفتار
کوئٹہ (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اتوار کو کہا کہ کچھ خودکش حملوں اور بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔
جس کا تعلق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مشتبہ شخص کی شناخت ناظم الدین عرف خالد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد سے بھری موٹر سائیکل لے کر جا رہا تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ملزم اور اس کا گروہ 10 دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے جن میں چمن ہاؤسنگ اسکیم میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹیلی کمیونیکیشن حامد شکیل کی گاڑی پر خودکش بم حملہ بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو ایک کالعدم تنظیم کے منصوبے کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ دھماکا خیز مواد سے بھری موٹر سائیکل لے یکر اپنے ہدف پر حملہ کرنے جا رہے ہیں۔
اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے شہر کے مضافات میں ایک موٹر سائیکل سوار کو روکا، سرچ آپریشن کے دوران موٹر سائیکل میں نصب ایک دیسی ساختہ بم برآمد ہوا، ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کر لیا گیا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملزم کی شناخت ناظم الدین عرف خالد کے نام سے کی۔
ملزم کے مطابق اس نے اور گینگ کے دیگر 8 افراد نے 11 نومبر 2017 کو ڈی آئی جی حامد شکیل پر خودکش حملہ، 19 جنوری 2018 کو جی پی او چوک پر آر آر جی ٹرک پر خودکش حملہ، 7 جنوری 2020 کو میکونگی روڈ پر ڈفرن ہسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا تھا۔
گروپ کی جانب سے کیے گئے دیگر حملوں میں 21 اپریل 2021 کو سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں خودکش حملہ، یکم جولائی 2021 کو بی اے مال کے قریب آرمی ٹرک پر موٹر سائیکل آئی ای ڈی حملہ، 8 اگست 2021 کو سرینا ہوٹل کے باہر ایک آئی ای ڈی حملہ شامل ہے 18 اکتوبر 2021 کو موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کے ذریعے بلوچستان یونیورسٹی چوک پر ایک ٹرک پر حملہ، 18 دسمبر 2021 کو قندھاری بازار بخاری سینٹر کے باہر موٹر سائیکل آئی ای ڈی حملہ اور 30 دسمبر 2021 کو سائنس کالج کے دروازے پر جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پر حملہ شامل ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ اور اس کا گینگ ہائی کورٹ، سیشن کورٹ، ایف سی اور پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہے تھے۔
اس میں کہا گیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد سے دہشت گردی کے مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور یہ کوئٹہ میں بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردوں کے حملوں کو روکنے میں سی ٹی ڈی کی مدد کرے گی۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9120 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C