کوئٹہ: غیرت کے نام پر سیکیورٹی اہلکار نے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا
👁️ 119 بار دیکھا گیا
کوئٹہ: غیرت کے نام پر سیکیورٹی اہلکار نے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا
کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، سیکیورٹی اہلکار نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کیچی بیگ کے علاقے سریاب کلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو قتل کردیا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔
ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد سریاب کے علاقے عوامی پمپ کے قریب فائرنگ کرکے اپنے ہمسائے کو زخمی کردیا، جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، فائرنگ کے بعد سے ملزم اپنے 3 بچوں کے ہمراہ فرار ہے۔
خاتون کی لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹرز مطابق مقتولہ کو پیٹ اور ٹانگوں پر گولیاں لگیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقامات سے ٹی ٹی پستول کے خول ملے ہیں، پولیس نے فنگر پرنٹس، خول اور مقتول کا موبائل ڈیٹا حاصل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر رند گڑھ کے قریب سے 35 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت بسم اللہ ولد محمد افضل اچکزئی کے نام سے ہوئی ہے، کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کا رہائشی دو دن قبل سے لاپتہ تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : ڈرون حملے سے سکیورٹی اہلکار ہلاک، درابن میں پولیس پر 3 حملے ناکام
06/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس کو ڈرونز، بکتر بند گاڑیاں اور بھاری ہتھیار دینے پر غور
06/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7392 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C