کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی
👁️ 61 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملہ، 5 افراد زخمی
کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، حملےکے وقت پیپلز پارٹی کے حلقہ پی بی 45 کے نامزد امیدوار و سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک بھی دفتر موجود تھے تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت دفتر میں موجود تھے جب دھماکا ہوا اور وہ یہاں سے کسی کارنر میٹنگ میں شرکت کی تیاری کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، ان کی جماعت کی لیڈر شپ نے قربانیاں دی ہیں وہ بھی انہی کے نقش کے قدم پر ہیں۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار ظہور بلیدی کے گھر پردستی بم حملہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر حسین جان کے مطابق دستی بم ظہور بلیدی کےگھر کے اندر گر کر پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر ضلع سبی کے مین بازار میں دستی بم کا دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق سبی کے علاقے ریذیڈینسی روڈ پر ٹریفک پولیس کی چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جس کے پھٹننے سے زوردار دھماکا ہوا اور چوکی کو نقصان پہنچا تاہم معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں جناح روڈ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ریلی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہالک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C