کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
👁️ 99 بار دیکھا گیا
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
ابو ظہبی (ڈیلی اردو) پی ایس ایل کے 23 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آخری مرحلہ ابو ظہبی میں جاری ہے جہاں 23 ویں میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 165 رنز بنائے جس کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احسن علی اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا، احسن صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
شین واٹسن اور احمد شہزاد نے 129 رنز کی شاندار شراکت قائم کی اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، احمد شہزاد 45 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ واٹسن 91 رنز پر ناقابل شکست رہے ، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو آندرے فلیچر اور کامران اکمل نے ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا، فلیچر 26 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز کا شکار بنے۔
پورے سیزن میں آؤٹ آف فارم رہنے والے کامران اکمل نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے گراؤںڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے اور نصف سنچری اسکور کی، اس دوران انہیں امپائر کی جانب سے ایک موقع بھی ملا جب فواد احمد کی گیند پر امپائر نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہیں دیا۔ امام الحق 13 رنز بنانے کے بعد فواد احمد کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
کامران اکمل 50 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 4 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ کیرن پولارڈ 21 گیندوں پر 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد، محمد نواز اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C