کوئٹہ ہزار گنجی دھماکا: خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی، اہم گرفتاریاں متوقع
👁️ 87 بار دیکھا گیا
کوئٹہ ہزار گنجی دھماکا: خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی، اہم گرفتاریاں متوقع
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں رواں سال رمضان المبارک میں ہونے والے خود کش حملے کے ملزم کی شناخت ہو گئی، حملہ آور کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ہزار گنجی خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، خودکش حملے میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے نوشکی کے نوجوان کی شناخت اسامہ ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
حملہ آور اسامہ کی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے عمل میں آئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تھا۔
کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں رواں سال رمضان المبارک میں 13 اپریل کو خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں سمیت 20 افراد شہید جبکہ 32 زخمی ہوئے تھے۔ شہدا میں 12 کا تعلق شیعہ ہزارہ سے تھا۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں گرفتاریاں متوقع ہیں، ملزم کا قریبی عزیز اور داعش کا کمانڈر جمیل احمد منیگل عرف سیف اللہ سریاب روڈ پر پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C