کورونا وائرس: سعودی عرب نےعمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی
👁️ 154 بار دیکھا گیا
کورونا وائرس: سعودی عرب نےعمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی لگادی
ریاض (ڈیلی اردو) کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کردی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے والے افراد کو عارضی طور پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سعودی وزارت خارجہ کے مطابق خلیجی ممالک کے ان شہریوں پر بھی اس کا اطلاق ہوگا جو نیشنل آئی ڈی کارڈ استعمال کرتے ہیں جب کہ وائرس پھیلنے کے خدشات کے حامل ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔
سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ترکی کے غیر ضروری سفر سے بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ہر سال تقریباً 70 لاکھ افراد عمرہ ادا کرنے آتے ہیں، جن میں زیادہ تر جدہ اور مدینہ ائیرپورٹس پر اترتے ہیں۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ زائرین کے سعودی عرب میں داخلے پر بھی فوری پابندی عائد کردی ہے جب کہ پاکستان سے وزٹ پرآنے والوں کو بھی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزارت خارجہ نے یہ ہدایت پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعدجاری کی اور اس سلسلے میں پاکستان سے آپریٹ کرنے والی تمام ائیرلائنز کو عمرہ اور مسجد نبویؐ کی زیارت کے لیے مسافروں کو نہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس سب سے پہلے چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا جو اب تک دنیا کے تقریباً 30 سے زائد ممالک میں پہنچ چکا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان، ایران، افغانستان، بحرین، مصر، کویت اور اردن بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C