کوہستان: ڈی ای او نواب علی قتل کیس؛ مسلم لیگ ق کے ایم پی اے مفتی عبید الرحمٰن گرفتار
👁️ 124 بار دیکھا گیا
کوہستان: ڈی ای او نواب علی قتل کیس؛ مسلم لیگ ق کے ایم پی اے مفتی عبید الرحمٰن گرفتار
کوہستان (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نواب علی کے قتل کیس میں مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی کو گرفتار کر لیا گیا۔
مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی پر الزام ہے کہ انھوں نے ’محکمہ تعلیم میں بھرتیاں کرنے سے انکار پر محکمہ تعلیم کے افسر کو جان سے مار دیا ہے‘۔
تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی کے پی مفتی عبیدالرحمٰن نے ایجوکیشن افسر کے قتل کیس میں ایبٹ آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، تاہم عدالت نے ان کی یہ درخواست مسترد کرکے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے مفتی عبیدالرحمٰن کو ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عبیدالرحمٰن کو منگل کو کوہستان منتقل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نواب علی کو 12 اکتوبر کو کوہستان میں ان کے آفس میں قتل کردیا گیا تھا۔
کوہستان کی تحصیل کولائی پالس کے ایس ایچ او محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ نواب علی کی موت کی اطلاع کے بعد پولیس ان کے دفتر پہنچی جہاں ان کی لاش اور ایک گولی ملی، اس کے علاوہ ان کے دفتر کے باہر سے بھی ایک اور گولی برآمد ہوئی۔
تحصیل کے سابق کونسل اور ڈی ای او کے کزن شوکت علی کا کہنا تھا کہ نواب کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا تھا کہ کون انہیں دھمکیاں دے رہا۔
نواب علی کے قتل کی ایف ائی آر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کی گئی تھی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے قتل کے خلاف کولائی پالس میں طلبہ، اساتذہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے احتجاج بھی کیا تھا۔
مظاہرین کی جانب سے ایم پی اے مفتی عبید الرحمٰن، پولیس، کولائی پالس کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ان پر قتل کیس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 297 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 610 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 531 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 218 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C