کھو جانے کا دکھ…! (شیخ خالد زاہد)
کھو جانے کا دکھ، اپنی شدت کھو جانے کے بعد ہی بتاتا ہے ہم لاکھ کسی کے دکھ کو سہنے کا اس میں ساتھ نبہانے کا ڈھونگ رچا لیں، دل بہت اچھی طرح سے جانتا ہے جو کھونے والے نے کھویا ہے جب تم کھو گے تب ہی حقیقی معنوں میں اس کرب کو سمجھ سکو گے۔اس سے پہلے تو بس رسم دنیا نبہانی ہے ۔دراصل کھو جانے کا دکھ دائمی اور پالینے کی خوشی عارضی ہوتی ہے کیونکہ جو کچھ پایا ہوتا ہے ایک دن اسنے بھی کھوجانا ہوتا ہے۔
کھو جانے کے دکھ کی دو اقسام ہو سکتی ہیں پہلی قسم گمشدہ کہلاتی ہے جو اپنے پیچھے رستا ہوا ایک زخم چھوڑ جاتی ہے یہ زخم گاہے بگاہے تکلیف کا احساس جگاتا رہتا ہے یہ دکھ مل جانے تک ترو تازہ رہتا ہے جبکہ دوسری قسم ایک ایسے کھو جانے کی ہے جو کبھی نا ملنے کے یقین کیساتھ اپنی حقیقی رہائشگاہ کا مکین ہوجاتا ہے، جسے لوگ خود اپنے ہاتھوں سے پیوند خاک کردیتے ہیں، اس دکھ کو عارضی دکھ کہہ سکتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ کسی گہرے زخم کی مرہم پٹی کرنے کی جیسے بھر جاتا ہے اور موسم کی مناسبت سے تکلیف دیتا ہے ۔
یہ انسان کی کیفیت ہے کہ وہ عارضی کو گمشدہ سمجھ رکھے یا پھر گمشدہ کو عارضی۔ نا ہمارے اعمال ایسے ہیں اور نا ہی ہماری دعاوں میں اتنی تاثیر ہے کہ وہ قدرت کے فیصلے تبدیل کرواسکے۔ قدرت کے فیصلوں کے سامنے ہمیں صبر کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اللہ رب العزت نے صبر کرنے والوں کا ساتھ دینے کا وعدہ بھی کر رکھا ہے۔ یہ انسان کی بدقسمتی ہے کہ وہ اپنی سمجھ سے آگے نہیں بڑھتا یا پھر اپنے گرد خود ساختہ بنائے گئے احاطے سے باہر نہیں نکلتا۔ کچھ لوگوں کی حرکت قلب بند ہوجانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کوئی انکے بنائے ہوئے احاطے میں بغیر انکی اجازت کے داخل ہوجائے یا پھر اس احاطے میں رہنے والے بغاوت کردیں۔
انسان کیلئے باز رہنا ممکن نہیں ہے وہ فطرتاً باغی ہے لیکن بزدل بھی ہے جہاں اسے اپنے مفادات پر قدغن لگتی دیکھائی دیتی ہے وہ بغاوت کرنے پر اتر آتا ہے اور جہاں اسے محسوس ہوتا ہے کہ اسکے کسی بھی عمل سے اسکی آسائشوں کے چھن جانے کا خطرہ ہوسکتا ہے وہاں وہ بزدل ہوجاتا ہے۔ انسان نے کائنات کے اصولوں سے بھی بغاوت کی اور انسان قدرت کے رازوں سے پردہ اٹھنے پر بزدل پایا گیا (جب اسے سرنگوں ہونا پڑا، جب اسکی عقل و دانش نہیں چل سکی اور جب اسکی دہائیوں پر کی جانے والی تحقیق یکدم صفر ہوکر رہ گئی ) وہ بزدل ہوگیا۔ وہ چمک دھمک کی طرف بڑھتا ہے ، اسے دنیا کی چمک دمک، رعنائی اور سب سے بڑھ کر صنف مخالف بہت متاثر کرتی ہے۔ ان کے چکر میں پڑ کر سزا اور جزا بھول جاتا ہے بس حصول کی جستجو میں ایسا پڑتا ہے کہ گم ہوتا جاتا ہے۔
اور اس گم ہوجانے کا دکھ تو صدیوں پرانا ہے دنیا کتنی ہی ترقی کیوں نا کرلے لیکن اس گم ہوجانے کے عمل کو روکنے سے اپنے ختم ہوجانے تک قاصر رہیگی۔ یوں سمجھ لیں کہ دنیا خود گم ہوجائے گی لیکن اس گم ہو جانے کہ دکھ کو کبھی بھی ختم نہیں کرسکے گی۔ یہ خالق اور مخلوق کو جڑے رکھنے کا ایک دائمی راز ہے۔
میں کھو جانے کے دکھ کی تلاش میں اپنے باپ کے کھو جانے کے وقت سے سرگرداں ہوں ۔ جب قدرت نے ہمارے سر سے ہمارے باپ کا سایہ ہٹایا تو ایسا محسوس ہوا کہ جیسے سر سے چھت نہیں آسمان ہٹ گیا ہو، جیسے سارا جسم زمانے کے سامنے برہنہ ہوگیا ہو، جیسے سارے حالات دنیا پر عیاں ہوگئے ہوں، جیسے کوئی آہنی حفاظتی حصار ہٹا دیا گیا ہو، جیسے گھرکی چھت چار دیواری کسی ہولناک زلزلے کی نظر ہوگئی ہو۔ لوگوں کے ہجوم میں مجھے ایسا محسوس ہونے لگا کہ جیسے سب ایک دوسرے کے تو ہیں لیکن میراکوئی نہیں ہے ، میرا باپ میرے گرد کسی مقناطیسی حصار کی مانند تھا اس کے جانے کہ بعد وہ حصار بھی ختم ہوگیا اب جیسے کوئی مجھے جانتا ہی نہیں۔ گم ہوجانے کے دکھ کے بارے میں ، میں تب سے سوچ رہا تھا لیکن آج مجھ پر یہ اشکارا ہوا کہ گم وہ نہیں ہوئے تھے بلکہ انکے بعد سے میں کہیں گم ہوگیا ہوں، میں نے خود کو ہر جگہ جہاں جہاں میں ہوسکتا تھا تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ شائد میں بھی انکے ساتھ ہی اس قبر میں دفن ہوگیا ہوں۔ اب مجھے یقین ہوگیا ہے کہ میں اسی دن سے گم ہوں جس دن سے میرے باپ کو قدرت نے مجھ سے جدا کیا تھا۔ یہ بھی کائناتی سچ ہے کہ کھوجانے کا حقیقی دکھ ، کھو جانے سے پہلے محسوس نہیں کیا جاسکتا۔
نوٹ: کالم/ تحریر میں خیالات کالم نویس کے ہیں۔ ادارے اور اس کی پالیسی کا ان کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4525 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C