کینیا میں الشباب کے حملے میں 6 دیہاتی ہلاک
👁️ 24 بار دیکھا گیا
کینیا میں الشباب کے حملے میں 6 دیہاتی ہلاک
لامو (ڈیلی اردو/شِنہوا) کینیا کی ساحلی کاؤنٹی لامو کے ایک گاؤں میں الشباب عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم 6 دیہاتی ہلاک ہو گئے ہیں۔
لامو کاؤنٹی کے کمشنر ایرونگو مچاریہ نے پیر کے روز بتایا کہ حملہ آور نے متعدد گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔ حملہ آوروں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ پڑوسی ملک صومالیہ سے آئے تھے۔
Suspected Al-Shabaab militants have killed six people in Widho area in Lamu West Sub-County.
— The Standard Digital (@StandardKenya) January 3, 2022
ایرونگو مچاریہ نے فون پر بتایا کہ سیکورٹی فورسز حملہ آوروں کا تعاقب کر رہی ہیں، مزید بتایا کہ متاثرین میں سے ایک کو گولی مار کر جبکہ دوسرے کو گلا کاٹ کر ہلاک کیا گیا اور دیگر 4 افراد کو انکے گھر میں جلا کر مارا گیا ہے۔
ساحلی خطے کے کمانڈر مانا سے موسیوکا نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔
موسیوکا نے فون پر شِنہوا کو بتایا کہ میری ٹیم نے مجھے حملے کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اور ہم صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وہاں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ مجھے بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
سیکورٹی اداروں نے بتایا ہے کہ حملے سے قبل عسکریت پسندوں کو بونی کے وسیع جنگلات میں دیکھا گیا تھا جو صومالی سرحد کے قریب واقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C