گاڑی پر راکٹ حملہ: پی ٹی آئی کےتحصیل ناظم عاطف خان جدون سمیت 8 افراد ہلاک
👁️ 49 بار دیکھا گیا
گاڑی پر راکٹ حملہ: پی ٹی آئی کےتحصیل ناظم عاطف خان جدون سمیت 8 افراد ہلاک
ایبٹ آباد (ڈیلی اردو) خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں راکٹ لانچر حملے میں تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف خان جدون 8 محافظوں سمیت ہلاک ہوگئے۔
https://twitter.com/Natsecjeff/status/1637828405096767488?t=fjGhLyOa-7bV8nsY5yXeZg&s=19
پولیس کے مطابق حویلیاں کے گاؤں لنگڑا میں مخالف گروپ چھپ کر بیٹھا تھا اور جب پی ٹی آئی تحصیل ناظم عاطف منصف خان کی گاڑی وہاں سے گزری تو اس پر فائرنگ شروع کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تحصیل ناظم سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے جب کہ زخمی ہونے والے 2 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ایبٹ آباد عمر طفیل نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ کسی سیاسی رہنما کی گاڑی کو آگ لگ گئی ہے اور جب پولیس، فائر برگیڈ کا عملہ وہاں پہنچا تو تحصیل ناظم سمیت 6 افراد اللہ کو پیارے ہو چکے تھے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دسٹرکٹ پولیس افسر عمر طفیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تحصیل ناظم حویلیاں عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں تحصیل ناظم سمیت 8 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں عاطف منصف خان بھی شامل ہیں اور آگ سے گاڑی مکمل جل گئی ہے جس میں آٹھ افراد سوار تھے۔
ڈی پی او عمر طفیل نے کہا کہ فائرنگ سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور گاڑی کے دروازے توڑ کر لاشوں لاشیں نکالی گئیں۔
خیال رہے کہ بستی شیر خان کے عاطف منصف خان سابق صوبائی وزیر منصف خان جدون کے بیٹے تھے اور 2022 کے بلدیاتی الیکشن میں آزاد حیثیت سے تحصیل ناظم منتخب ہوئے تھے۔
عاطف منصف خان بلدیاتی انتخابات سے چند روز قبل جیل سے رہا ہوئے تھے اور اس وقت عوام کی بڑی تعداد نے ان کی رہائی کا خیر مقدم کیا تھا اور بعدازاں بلدیاتی الیکشن میں انہوں نے مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کے مضبوط گروپوں کو بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔
حال ہی میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی علاقے میں متحرک کارکن تھے جن پر سب کا اتفاق تھا۔
عاطف منصف خان ہر مقامی تقریبات میں شرکت کرنے خاص طور پر اموات اور شادیوں میں جانے اور عام لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے جانے جاتے تھے۔
علاقے میں دو مضبوط حریف گروپ ہیں جن میں سے ایک منصف خان فیملی اور دوسری بلند خان فیملی ہے اور اب تک دونوں طرف سے کم از کم دو درجن سے زائد افراد اس دشمنی میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، ڈی پی او کی جانب سے واضح کیا گیا کہ دونوں گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C