گلگت بلتستان حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی
👁️ 108 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان حکومت نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی
گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان حکومت نے دیامر بھاشا ڈیم سمیت مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بہتر کوآرڈینیشن کے لیے علاقے کے چیف سیکریٹری کی ہدایت پر گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ میں فارنرز سیکیورٹی سیل قائم کیا گیا ہے۔
یہ سیل غیر ملکیوں اور چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا اور علاقائی اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی اور رابطہ قائم کرے گا۔
گلگت بلتستان حکومت نے تمام متعلقہ حکام کو قواعد و ضوابط اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی پالیسی پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ چینی باشندوں اور دفاتر کی چار دیواری کی مخصوص اونچائی، رہائش گاہوں پر سیکیورٹی گارڈز، کیمروں کی تنصیب وغیرہ کو یقینی بنائیں۔
اس کے علاوہ چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ وسیع پیمانے پر نگرانی کرے گی۔
فوری ردعمل کے لیے تمام اضلاع میں فون اور فیکس مشینوں سے لیس کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔
گلگت بلتستان حکومت نے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے علاقے بھر میں ہوٹلوں اور چینی کیمپوں کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینا بھی شروع کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں دیامر کے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد اور ایس ایس پی شیر خان نے شینگ چائنیز کیمپ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
فیاض احمد نے چینی ملازمین اور عہدیداروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی سے متعلق اہم امور سے آگاہ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C