گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی
👁️ 179 بار دیکھا گیا
گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، اصل بات وہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مقدمے کی سماعت کی، سینئر سپرٹینڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جمیل ظفر عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اس کے علاوہ احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کہ کیا پیش رفت ہے؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے، کوشش جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ میں لاپتا فرد کی اہلیہ سے ملا ہوا ہوں، جہاں تک مجھے پتا چلا ہے گھر کے باہر سے ان کو اٹھایا گیا، ہم نے 15 گاڑیوں کی فوٹیجز لیں ہیں، گاڑیوں کے نمبر رات ہونے کی وجہ سے نہیں پڑھے جا رہے، گاڑیوں کے نمبر ٹریس کرنے کے لیے ابھی بھی ایف آئی اے میں کام جاری ہے، ملک بھر کے تمام آئی جیز کو ہم نے خط لکھا ہے، تمام خفیہ اداروں کو بھی خطوط لکھے ہیں، جیوفینسنگ ہم نے کر لی ہے کچھ وقت اس میں لگے گا، سی ڈی آر اور جیو فینسنگ پر کام ابھی ہونا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ کو مثبت رسپانس ملا ہو؟ کل کہا تھا کہ پولیس انوسٹی گیشن جب ختم ہو جائے تو سیکریٹری دفاع کو بلاؤں گا، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب! سیکریٹری دفاع کو بلانے کا یہی وقت ہے، یا تو آپ کہیں کہ را کے ایجنٹس آئے اور بندے کو اٹھایا، تو میں مان لوں، اس سال میں جتنے بھی پرچے ہوئے ہیں کسی میں بھی ابھی تک تفتیش مکمل نہیں ہوئی، میں ابھی بتا رہا ہوں، یہ فنگر پرنٹس ہی میچ نہیں کریں گے، باعث شرم بات ہے، پوری قوم کو پتا ہے کہ کون کیا کررہا ہے۔
عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ پورے پاکستان کو مجھ سمیت پتا ہے مگر آنکھیں بند کی کی ہوئی ہیں ہم نے، کیا زبردست سسٹم ہے، لاپتا شخص بیچارہ واپس آکر کچھ کہہ بھی نہیں سکتا، لاپتا شخص جب آ جاتا ہے تو ان کو اور ان کی فیملی کو بتایا جاتا ہے خاموش رہنا ہے، میری رائے ہے کہ قانون سازی ہو اور گمشدگیوں میں ملوث افراد کو پھانسی دی جائے، اصل بات وہی ہے، وہ لوگ لاپتا ہیں جو بات کررہے ہیں، لاپتا افراد میں اکثریت صحافیوں، سوشل کارکنان کی ہیں۔
سیکریٹری دفاع سے کچھ نہیں ہوا تو وزرا اور پھر وزیر اعظم کو بلاؤں گا، عدالت
عدالت نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے کوئی لاپتا ہوگا تو سزا آئی جی کو بھگتنا ہوگی، سیکریٹری دفاع سے نہیں ہوا تو وزرا اور پھر وزیر اعظم کو بلاؤں گا، سیکیورٹی اداروں کو خط لکھنے سے مسئلہ حل ہوگا؟
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا جب ان اداروں کو لکھتے ہیں تو کبھی مثبت جواب نہیں آیا۔
اس پر عدالت نے کہا کہ ایک عام آدمی کی چار باتیں آپ کو بری لگتی ہیں، بندے کو ہی اٹھا لیا، سارا دن سوشل میڈیا پر لوگوں کی عزتیں اچھالی جارہی ہیں، کیا کریں، سب کو اٹھائیں گے؟ اگر آپ سے کام نہیں ہورہا تو کوئی متبادل آپشن دیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اپنا کام کریں تو آپ کو پریس کانفرنسز کی ضرورت نہیں پڑے گی، بندے کے بازیابی میں اگر یہ سارے ناکام ہوئے تو ان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز کروں گا، مجھے پولیس پر پورا یقین ہے، ریاست کا چہرہ پولیس ہے کوئی اور نہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے صحافی و شاعر فرہاد علی شاہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں کر لیا گیا تھا۔
مقدمے میں فرہاد علی کی اہلیہ نے موقف اختیار کیا کہ میرے خاوند کو نامعلوم افراد نے سوہان گارڈن سے اغوا کیا اور بغیر وارنٹ ہمارے گھر میں داخل ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے ہمارے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے توڑے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گیے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا شاعر احمد فرہاد کو ہر صورت بازیاب کرا کے پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
آبنائے ہرمز میں ایک اور آئل ٹینکر میں دھماکا اور آگ، ایران کا سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک، گوادر میں آئی ای ڈی دھماکے سے میجر بھی ہلاک
19/October/2026 👁️ 23 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا نیا دفاعی منصوبہ، ایران میں حکومت کی تبدیلی اور اسلحہ سازی میں خود کفالت پر زور
19/October/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو ایران کے ساتھ نئی جنگ کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈال رہے ہیں، عباس عراقچی کا الزام
19/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کی صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ، بم کی دھمکی پر مسافروں سے پوچھ گچھ
19/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
یمن میں سعودی فضائی حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک و زخمی ، حوثی باغیوں کا دعویٰ
19/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26383 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15620 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11914 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9268 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7525 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5475 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C